#سندھ
صفحہ اول ←
کراچی: مائی کلاچی روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد و خاتون جاں بحق
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کراچی میں گدھوں کی آڑ میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی پک اپ سے 150 کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی۔

اوپن مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
فلور ملز اور چکی کے آٹے کی قیمتوں میں فرق کے باعث صارفین کو مختلف نرخوں پر خریداری کرنا پڑ رہی ہے۔

کراچی: گڈاپ فارم ہاؤس موبائل چوری کیس کی مدعی کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج
گڈاپ کے فارم ہاؤس میں موبائل فون چوری کے مقدمے کی مدعی خاتون نے سیکیورٹی کے لیے تھانہ شارع فیصل میں درخواست جمع کرا دی۔

کراچی: ناتھا خان روڈ جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، میئر مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبے کی تکمیل کو شہریوں کے لیے اہم قرار دیا۔

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایک شخص جاں بحق اور 3 خواتین زخمی
شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین خواتین گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئیں۔

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں نوسرباز کی انوکھی واردات، لاکھوں کا مال لوٹ لیا
کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ایک نوسرباز نے دکان کے تالے تبدیل کر کے 28 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کر لیے۔

کراچی: لیاری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی
لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ عبدالرؤف شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سندھ میں 39 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 13 اضلاع میں خالی نشستوں پر پولنگ کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

کراچی میں اگلے تین روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور شمال مغربی ہواؤں کے سبب کراچی میں گرمی کا راج برقرار رہے گا۔
کراچی: سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں چھت کا پلستر گرنے سے دو خواتین اہلکار زخمی
سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بیرک میں پیش آنے والے حادثے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلے، 7 زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کارروائیوں کے دوران اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
شہر کے مختلف حصوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد تینوں ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جامشورو: 17 سالہ مہک ملاح کی پراسرار موت پر دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں رکشہ ڈرائیور اور ایک ساتھی کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی میں سڑک کی تعمیر کے دوران ریلوے پولیس اور کے ایم سی عملے میں تصادم
ناتھا خان سے پہلوان گوٹھ جانے والی سڑک پر کام کے دوران کے ایم سی وارڈنز اور ریلوے پولیس کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
