مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ایسوسی ایشنز نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کے خلاف 16 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت معطل رکھی جائے گی۔
ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس کے بعد اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے نئے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے 16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔
علی حیدر کے مطابق حکومت کے اس نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف مشترکہ طور پر ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔





اپنی رائے دیں