مصری دارالحکومت قاہرہ کی ایک مصروف شاہراہ پر نصب بڑے ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ پر ناگوار اور نازیبا مواد نشر ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مناظر کو دیکھ کر سڑک پر سفر کرنے والے افراد اور گاڑیوں کے ڈرائیورز شدید حیرت اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا، جس پر مصری وزارتِ داخلہ اور متعلقہ سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر نوٹس لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ بل بورڈ ایک اشتہاری ادارے کی ملکیت ہے جس نے ڈیجیٹل اسکرین چلانے کا کنٹریکٹ ایک عالمی فرم کو دے رکھا تھا۔
سائبر حملے کے انکشاف کے بعد اشتہاری کمپنی نے فوری اقدامات کرتے ہوئے اپنی تمام ڈیجیٹل اسکرینوں کی نشریات عارضی طور پر معطل کر دیں تاکہ اس طرح کے مزید واقعات سے بچا جا سکے۔





اپنی رائے دیں