کراچی
صفحہ اول ←
کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل پر اہلکار کو سزائے موت
ماڈل کرمنل کورٹ نے گلستان جوہر میں پیش آنے والے واقعے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک اہلکار کو سزائے موت اور دو کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

کراچی: بنارس موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
شہر قائد کے علاقے بنارس میں مسلح ملزمان نے دکان کو لوٹ لیا، تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز، پولیس کی تحقیقات جاری
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کار سواروں کو اسلحہ دکھا کر راہگیروں کو خوفزدہ کرتے دیکھا گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے فائرنگ کر کے دو بہنوں کو قتل کر دیا
پولیس کے مطابق ملزم رحیان نے ذاتی رنجش کی بنا پر اپنی دو سگی بہنوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار
شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران پولیس نے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

کراچی: نارتھ کراچی میں پانی کی فراہمی کے ساتھ ہی بجلی غائب، مکینوں کا احتجاج کا اعلان
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں پچیس روز بعد پانی کی فراہمی بحال ہوئی تو بجلی کی طویل بندش نے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔

کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں پولیس سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو ہلاک
پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

کراچی: ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ
ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی: لیاقت آباد میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کا دوست گرفتار
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے موبائل فونز اور آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزم نے تلخ کلامی پر قتل کا اعتراف کر لیا۔

کراچی: اردو کالج کے قریب پانی کی لائن کی مرمت مکمل، فراہمی بحال
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کر کے گلشنِ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کو پانی کی فراہمی بحال کر دی ہے۔

کراچی: شاہین فورس سے مقابلے میں ہلاک 4 ڈاکوؤں کی شناخت مکمل
تیموریہ اور خواجہ اجمیر نگری میں مارے جانے والے چاروں ملزمان کا تعلق اندرونِ سندھ سے تھا اور وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

کراچی: مائی کلاچی روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد و خاتون جاں بحق
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جامعہ کراچی میں تقریبات کے انعقاد سے قبل وائس چانسلر کی اجازت لازمی قرار
جامعہ کراچی میں کسی بھی تقریب یا سیمینار کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

کراچی: گڈاپ فارم ہاؤس موبائل چوری کیس کی مدعی کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج
گڈاپ کے فارم ہاؤس میں موبائل فون چوری کے مقدمے کی مدعی خاتون نے سیکیورٹی کے لیے تھانہ شارع فیصل میں درخواست جمع کرا دی۔

کراچی: آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی کو بازیاب کر لیا گیا
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو خطرناک ٹاسک مکمل کرنے سے روک دیا۔
