کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستقل ملازمین کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی باقاعدہ اور مستقل ملازمین کے ہمراہ ہی پراسیس کی جائیں گی۔
اس ضمن میں میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کی جانب سے باضابطہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے نئی ہدایات درج کی گئی ہیں۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق متعلقہ پرنسپلز کی سفارشات کی روشنی میں ڈیلی ویجز عملے کی تنخواہوں کے امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے فنانس سیکشن، اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ اور تمام متعلقہ پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر ہو بہو عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے اس نئے طریقہ کار سے یومیہ اجرت کے حامل ملازمین کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آنے کی توقع ہے۔





اپنی رائے دیں