پی اے ایف کیڈٹ کالج لوئر ٹوپا مری کے زیراہتمام تیسرا انٹرنیشنل انٹر کالجیٹ بائی لنگوئل ڈیکلِمیشن مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر کے چوبیس تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔
مقابلے میں صادق پبلک اسکول بہاولپور کے طلبا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی اور ٹیم کی سطح پر اہم اعزازات اپنے نام کیے۔
صادق پبلک اسکول کے طالب علم سید علی زین العابدین نے انگریزی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ادارے کے دوسرے طالب علم حسین سلیمی نے اردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انفرادی کامیابیوں کے بعد صادق پبلک اسکول نے مجموعی مقابلے کی پہلی پوزیشن کی ٹرافی بھی جیت لی۔





اپنی رائے دیں