لاہور کے علاقے شالیمار میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھ سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم زوہیب معصوم بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا تھا جہاں اس نے گھناؤنے فعل کی کوشش کی۔
ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ اس نوعیت کے جرائم قطعی برداشت نہیں کیے جائیں گے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





اپنی رائے دیں