لکی مروت کے جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کچہری میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت کے باہر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں پولیس اہلکار کرامت اللہ جاں بحق ہو گیا۔ حملے میں پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال ایڈوکیٹ اور ایک اور شخص انشاء اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




اپنی رائے دیں