لاہور میں جرائم کی روک تھام اور مؤثر پولیسنگ کے سلسلے میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 اشتہاری ملزمان سمیت 18 عادی مجرمان اور 4 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق پٹرولنگ کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ 47 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ اس کے علاوہ 14 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف شعبوں میں 37 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔





اپنی رائے دیں