وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو عالمی مالیاتی امور کے گروپ G-24 کی صدارت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے عالمی سطح پر ملک کے نمایاں کردار کا اعتراف قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی ملک کے سفارتی محاذ پر ایک بڑی پیش رفت ہے۔
انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی مسلسل محنت کو دیا ہے، جنہوں نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے دوران بھرپور کوششیں کیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ پلیٹ فارم عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فنڈز کے حصول اور ترقی پذیر معیشتوں کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں