فیصل آباد اور لاہور کے درمیان ریلوے کا سفر گزشتہ تین ماہ سے مسلسل معطل ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باعث مسافر متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق اس سروس کی معطلی سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی یومیہ آمدن پر گہرا اثر پڑا ہے، جس سے اسٹیشن کو اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہو چکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس روٹ پر روزانہ 5 سے 6 ہزار مسافر ٹرین کے ذریعے سفر کرتے تھے، جبکہ سروس کی بندش سے ریلوے کو روزانہ 6 سے 7 لاکھ روپے کی آمدن کا نقصان ہو رہا ہے۔
مسافروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرین آپریشن کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔




اپنی رائے دیں