مواد پر جائیں
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 20 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
کراچی: سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیر پراسرار طور پر انتقال کر گئےلکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق اور پیپلز پارٹی رہنما سمیت دو زخمیامریکی حکومت کی افغان مہاجرین کو پاکستان بدر کرنے کی تیاریاداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا، فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کر دیاوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیاآج رات کوالٹی پرفارمنس کے ساتھ جیتیں گے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سالگرہ پر پیغاماسلام آباد ہائیکورٹ: مقدمے سے بری ہونے والوں کے سرٹیفکیٹ میں ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکمپاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصفکراچی: لیاقت آباد میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک خاتون جاں بحقاسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے حکام کے خلاف توہینِ عدالت کے دو کیسز سماعت کے لیے مقررمظفرگڑھ کے بوائز اسکولوں میں بچیوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفیکیشنکراچی: جناح اسپتال میں بجلی کی بندش سے تشخیصی سہولیات متاثربائننس ہیکنگ کیس: شمالی کوریا کے ہیکرز ملوث ہونے کا انکشافایف بی آر اکتوبر 2026 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 116 ارب روپے کمی کا امکانایسٹن ولا کا جیمی کیراگر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہبالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے گپتا 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئےامریکہ: سزائے موت سے بچ جانے والی قیدی کرسٹا پائیک کا مسلسل تکلیف میں مبتلا ہونے کا انکشافمیونخ ایئر ڈیزاسٹر یادگار سے قیمتی اشیاء چوری، انتظامیہ کا افسوس کا اظہاراوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیااو ڈی آئی ٹرائی سیریز کا فائنل: پاکستان اور سری لنکا آج لاہور میں مدمقابل
پاکستان

پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سمندر پار فوجی اڈے کسی ملک کی حفاظت کے ضامن نہیں ہوتے، پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا ایک نمایاں اور قابل فخر مقام حاصل کیا ہے۔

پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف
تصویر: dailypakistan.com.pk

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی اور سفارتی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے۔ کسی ملک کی حقیقی حفاظت غیر ملکی اڈوں کے بجائے اپنے دست و بازو اور قومی صلاحیتوں پر منحصر ہوتی ہے، جبکہ سمندر پار اڈے صیہونی ریاست کی حفاظت اور ذاتی مفادات کے لیے بنائے گئے ہیں۔

سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ملکی ترقی و خوشحالی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے سفارتی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام، خاص طور پر ایران اور عرب ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عسکری اور سفارتی کامیابیوں کا سفر مسلسل جاری ہے اور پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر اپنا لوہا منوایا ہے۔

اپنے 36 سالہ سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دورِ سیاست میں سختیاں اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کبھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی اور تمام اداروں کو اپنا احتساب خود کرنا چاہیے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں