کراچی کے علاقے سکھن میں سمندر سے واپسی کے بعد چار ماہی گیر پراسرار حالات میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ افراد تقریباً ایک ماہ تک سمندر میں رہنے کے بعد ایک ہفتہ قبل واپس لوٹے تھے۔
سکھن پولیس کے مطابق، ان ماہی گیروں میں سے دو کی موت پانچ روز قبل ہوئی، ایک کا انتقال گزشتہ روز جبکہ چوتھا ماہی گیر آج دم توڑ گیا۔ چاروں افراد کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے دوران ان ماہی گیروں کو پیشاب اور اسٹول کا اخراج بند ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان اموات کو طبی قرار دیا ہے۔
متوفی ماہی گیروں کے لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، سمندر سے واپسی کے بعد انہیں گردوں میں شدید درد کی شکایت ہوئی تھی، جبکہ مرنے والوں نے کچھ عرصہ قبل کسی روحانی بیماری کا تذکرہ بھی کیا تھا۔


اپنی رائے دیں