مواد پر جائیں
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 20 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
کراچی: سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیر پراسرار طور پر انتقال کر گئےلکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق اور پیپلز پارٹی رہنما سمیت دو زخمیاسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے حکام کے خلاف توہینِ عدالت کے دو کیسز سماعت کے لیے مقررمظفرگڑھ: بوائز سکولز میں چھٹی جماعت سے اوپر طالبات کے داخلوں پر پابندیکراچی: جناح اسپتال میں بجلی کی بندش سے تشخیصی سہولیات متاثربائننس ہیکنگ کیس: شمالی کوریا کے ہیکرز ملوث ہونے کا انکشافایف بی آر اکتوبر 2026 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 116 ارب روپے کمی کا امکانایسٹن ولا کا جیمی کیراگر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہبالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے گپتا 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئےامریکہ: سزائے موت سے بچ جانے والی قیدی کرسٹا پائیک کا مسلسل تکلیف میں مبتلا ہونے کا انکشافمیونخ ایئر ڈیزاسٹر یادگار سے قیمتی اشیاء چوری، انتظامیہ کا افسوس کا اظہاراوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیااو ڈی آئی ٹرائی سیریز کا فائنل: پاکستان اور سری لنکا آج لاہور میں مدمقابلہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کا بچوں سے دوری کے حوالے سے جذباتی اظہارامریکہ ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے قطری سفارتی وفد تہران پہنچ گیاسپین میں ہولناک ٹرین حادثے نے قبل از وقت انتخابات کا رخ بدل دیابنانس کو تاریخ کے سب سے بڑے ہیک کا سامنا، 6.3 ارب ڈالر چوریروس کے سمارا ریجن کی آئل ریفائنری پر یوکرین کا ڈرون حملہجیمز اینڈرسن کا لنکاشائر سے علیحدگی پر صدمے کا اظہار، کیریئر کا مستقبل غیر یقینیفیول ریلیف اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے پر غور، مستفید افراد کی تعداد دو کروڑ تک بڑھانے کا امکان
صحت

کراچی: جناح اسپتال میں بجلی کی بندش سے تشخیصی سہولیات متاثر

بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین سروسز تاحال معطل ہیں۔

کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ برقرار ہے، جس کے نتیجے میں اسپتال کے مختلف تشخیصی شعبوں میں کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث مریضوں کو ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین جیسی اہم طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ گزشتہ روز انتظامی بلاک میں بھی بجلی کے مسائل سامنے آئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائنی وارڈ اور نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ (این آئی سی یو) کو متبادل کے طور پر جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ایک حصے میں بجلی کا مسئلہ ہے تاہم جنریٹرز فعال ہیں اور بجلی کی خرابی آج رات تک دور ہونے کی امید ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

صحت کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں