اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے اور عدالت میں غلط بیانی سے متعلق توہینِ عدالت کے دو کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔ ان کیسز میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اعلیٰ حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری محمد شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ یہ سماعت 3 نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔
عدالت نے سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو کے خلاف غلط بیانی پر جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ اس سے قبل 28 اکتوبر کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی۔
عدالت نے اس کیس کے لیے عدنان علی کو پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے جنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے جبکہ عدالت نے دوسرا جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔




اپنی رائے دیں