اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
قیمت میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3296 روپے سے بڑھ کر 3470 روپے کا ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔
قیمت میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو معاہدے کی قیمت میں 6.47 فیصد اضافہ قرار دی گئی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔





اپنی رائے دیں