#پولیس
صفحہ اول ←
کراچی میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، ہنڈی حوالہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کر لی۔

کراچی میں مشترکہ کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش قاسم عرف قاسو گرفتار
فیروز آباد پولیس اور وفاقی حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاکھوں روپے مالیت کی آئس سمیت دبوچ لیا۔

امریکا میں شوہر نے سکون سے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو باندھ دیا
امریکی ریاست ورجینیا میں فٹبال کے شوقین چونسٹھ سالہ شخص نے بیوی کو کرسی سے جکڑ دیا۔

حافظ آباد میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے والد اور صلح کرانے والے کو قتل کر دیا
کولو تارڑ کے علاقے میں دیرینہ زمین کے تنازع پر ملزمان کلہاڑیوں کے وار کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹک ٹاکر سمیت 15 ملزمان گرفتار
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے اور فراڈ میں ملوث پندرہ ملزمان کو دبوچ لیا۔

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں نوسرباز کی انوکھی واردات، لاکھوں کا مال لوٹ لیا
کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ایک نوسرباز نے دکان کے تالے تبدیل کر کے 28 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کر لیے۔

سیالکوٹ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی
مریدکے کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک کانسٹیبل جاں بحق جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔

کراچی: لیاری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی
لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ عبدالرؤف شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جعلی نمبر پلیٹ پر یوٹیوبر رجب بٹ کی لگژری گاڑی تھانے میں بند، مقدمہ درج
لاہور میں جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لگژری گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان: درازندہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے حملہ ناکام بنا دیا
سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔
اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پر پابندی برقرار، رولز بنانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضوابط کی تیاری تک وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں پر عائد پابندی برقرار رکھی ہے۔
ٹھٹھہ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بیٹے کا والد پر تیز دھار آلے سے حملہ
گھارو کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زخمی شخص ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

صادق آباد: سفاک ماں کا 4 سالہ بیٹے پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس متحرک
صادق آباد کے علاقے عوامی کالونی میں ایک سنگدل ماں نے اپنے چار سالہ بیٹے سبحان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا، ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔

ملتان: چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج
محکمہ لیبر کی جانب سے یتیم خانے کے مالک اور توقیر نامی شخص کے خلاف کم عمر بچے سے جبری مشقت کروانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

لاہور: ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والا ڈرائیور گرفتار
گجر پورہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
