#خبریں
صفحہ اول ←
والد کے خلاف سنگین الزامات پر میگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیں
برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی میگھن مارکل والد تھامس مارکل سینئر کے خلاف تشویشناک انکشافات پر شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

ملتان میں زیر تعمیر پلازا کی چھت گر گئی، مزدور ملبے تلے دب گئے
نگانہ چوک پر پیش آنے والے اس حادثے کے وقت پلازا پر 10 سے 15 مزدور کام کر رہے تھے۔

کراچی کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد ڈولفنز کا غیر معمولی اجتماع
ویسٹ بے کے ساحلی پانیوں میں پانچ سو سے زائد ڈولفنز کی موجودگی نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔
صائم ایوب سہ فریقی سیریز سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان شامل
آؤٹ آف فارم اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے اعتماد کی بحالی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

پنجاب کے سرکاری سکولوں کا ایس آئی ایس ڈیٹا 24 گھنٹے میں درست کرنے کی ہدایت
محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کا ریکارڈ جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

جھنگ تھل جیپ ریلی میں سرکاری گاڑی کا استعمال، ڈپٹی کمشنر ہٹا دیے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرا کی گاڑی کے غلط استعمال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔

تہران اجلاس کا مرکزی موضوع سعودی عرب کی صورتحال تھا، خواجہ آصف
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کا معاہدہ پاکستان کی ذمہ داری ہے اور خطے میں امن کے لیے کوششیں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں۔

خواتین کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، این سی سی آئی اے کی کارروائی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور اور اسلام آباد میں چھاپے مارے۔

یومِ سیاہ کشمیر: پاکستان کا کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

امریکی دھمکیاں بے اثر، خطے میں تعاون ہی امن کی ضمانت ہے: محسن رضائی
ایرانی جنرل محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی وفود کے دوروں نے ثابت کر دیا کہ علاقائی مسائل کا حل باہمی تعاون میں ہی مضمر ہے۔

ترک سفیر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں اشتراک کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

راولپنڈی: سسرالیوں کا خاتون پر مبینہ تشدد، بال کاٹنے اور زیورات چھیننے کا الزام
تھانہ چکلالہ کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سرکاری اور مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل نظاموں پر سائبر حملوں کا خدشہ
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اہلیہ سنیتا آہوجا کے الزامات پر بالی ووڈ اداکار گووندا کی خاموشی ختم
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے لگائے جانے والے بے وفائی کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات کا درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم خشک ہے جبکہ شمالی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔
