معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 30 ویں سالگرہ منائی، جس کی جھلکیاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
اس پوسٹ کی نویں سلائیڈ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں مداحوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ کک اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مداحوں نے اس ویڈیو کا موازنہ ہانیہ عامر کی جانب سے ماضی میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھی کیا ہے، جس میں عاصم اظہر کا گانا سنائی دے رہا تھا۔ صارفین کے مطابق دونوں ویڈیوز میں دکھائی دینے والا مقام بھی ایک جیسا معلوم ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ان قیاس آرائیوں اور تبصروں کے حوالے سے تاحال عاصم اظہر یا ہانیہ عامر کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔



اپنی رائے دیں