مواد پر جائیں
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 20 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
شاداب خان سر پر چوٹ لگنے کے باعث سری لنکا کے خلاف فائنل سے باہرپاکستان ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے محتاط طور پر پرامید ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرنوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ شدید زخمیکراچی: سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیر پراسرار طور پر انتقال کر گئےلکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق اور پیپلز پارٹی رہنما سمیت دو زخمیکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دے دیامحکمہ موسمیات کی ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئیشام کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور، وزیر خارجہ اسد الشیبانی کا بیانفیصل آباد اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس 3 ماہ سے معطل، ریلوے کو کروڑوں کا نقصانمرید کے میں نشے کے عادی شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کا گلا کاٹ دیاراولپنڈی: ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے میں 3 افراد جاں بحقحیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: مراد علی شاہامریکی حکومت کی افغان مہاجرین کو پاکستان بدر کرنے کی تیاریاداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا، فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کر دیاوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیاپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائیاسلام آباد ہائیکورٹ: مقدمے سے بری ہونے والوں کے سرٹیفکیٹ میں ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکمپاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصفکراچی: لیاقت آباد میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک خاتون جاں بحقاسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے حکام کے خلاف توہینِ عدالت کے دو کیسز سماعت کے لیے مقرر
پاکستان

ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور رشوت ستانی میں ملوث ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا جا رہا ہے۔

ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
تصویر: mnews.pk

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدعنوانی کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اختراعی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں مضبوط صنعتیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی تبدیلیوں سے گزر رہی ہیں اور پنجاب کا ملکی معیشت اور قومی جی ڈی پی میں نمایاں کردار ہے۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

صوبے کی ورک فورس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 36 ملین افراد پر مشتمل ورک فورس کو ہنرمند بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اب تک چار لاکھ اسکلڈ ورکرز تیار کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید چھ لاکھ ہنرمند کارکن فراہم کیے جائیں گے۔

کاروباری ماحول کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار اسکیم کے تحت تقریباً 200 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ای بزنس کے ذریعے دو لاکھ سے زائد افراد این او سیز اور دیگر اجازت نامے حاصل کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں نیا ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے جس کے نتیجے میں صوبے کا ریونیو 200 ارب روپے سے بڑھ کر ایک کھرب روپے تک پہنچ رہا ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

صنعتی شعبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ضروری ہے لیکن اس کی آڑ میں کارخانے بند کرانا درست نہیں۔ چیکنگ ہونی چاہیے لیکن پلانٹ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے مزدور کی دیہاڑی متاثر ہوتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور 1200 سے زائد اسٹارٹ اپ کام کر رہے ہیں۔ اسپیشل اکنامک زونز میں صنعت کے لیے زمین 80 ہزار سے دو لاکھ روپے ماہانہ لیز پر فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بینکوں سے درخواست کی کہ کاروباری فنانس کی فراہمی کے لیے ضوابط آسان بنائیں۔ ہر صاحبِ حیثیت شخص کو چور سمجھنا درست نہیں، جو بھی کاروبار کرنا چاہتا ہے اسے غیر ضروری سوالات اور رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

صنعتی سرٹیفکیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سہولیات کی کمی کے باعث سپورٹس گڈز اور دیگر مصنوعات کی جانچ کے لیے چین جانا پڑتا ہے، جسے مقامی سطح پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

زرعی شعبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے لیے بڑا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں اور رواں سال 45 ہزار ٹریکٹر فراہم کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ بے یقینی، بدامنی، احتجاج اور توڑ پھوڑ کے ماحول میں کاروبار اور صنعتیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے وزراء کو بھی ہدایت کی کہ پروٹوکول اور سکیورٹی کو کم سے کم رکھا جائے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں