محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور صبح و رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرد رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا جبکہ صوبے کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا تاہم رات اور صبح کے وقت خنکی محسوس کی جائے گی۔





اپنی رائے دیں