مواد پر جائیں
جمعہ، 6 نومبر 2026 26 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دیپشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحقایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 30 زخمیپاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘دوستی-III’ چیراٹ میں اختتام پذیروائٹ ہاؤس نے پیٹ ہیگسیٹھ اور مارکو روبیو کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دیبی آئی ایس پی کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر رکھا جائے، سینیٹر روبینہ خالدکرسٹیانو رونالڈو کی انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ، پرتگال فٹ بال فیڈریشن کا خراجِ تحسینمحکمہ ریلوے کا جنوری تک 14 مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہسپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے 8 اصول طے کر دیےاسلام آباد میں ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، تیاریوں کا جائزہپاکستان کی سعودی عرب کے مقدس مقامات پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمتپیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایمان خلیف کا پروفیشنل باکسنگ میں ڈیبیو کا اعلانانگلینڈ فٹ بال ٹیم: کول پامر ڈراپ، جوب بیلنگھم پہلی بار اسکواڈ میں شاملیوتھ اولمپک گیمز: ریان ملہان اور ژانگ یی شن نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغے جیت لیےکرکٹ میں دھوکہ دہی کا اسکینڈل، برائن ڈیوائن پر دو سال کی پابندی عائداپر کرم میں سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی، مسلح افغان خارجی گرفتارپاکستان کے تجارتی خسارے میں اکتوبر کے دوران 20 فیصد اضافہ ریکارڈپاکستان اور برطانیہ کا انسدادِ دہشت گردی و سائبر کرائم میں تعاون بڑھانے پر اتفاقراولپنڈی: ہار لے اسٹریٹ پر فیملی پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتاربلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل شناختی سروسز کا اہم معاہدہ
عدالت

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے 8 اصول طے کر دیے

عدالتِ عظمیٰ نے بجلی چوری کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ کا ضمانت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے 8 اصول طے کر دیے ہیں۔ عدالت نے یہ اصول ایک ایسے مقدمے کے فیصلے کے دوران وضع کیے جس کا تعلق بجلی کی غیر قانونی فراہمی کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے سے ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ اگر ضمانت کا حکم بادی النظر میں غیر قانونی یا ناانصافی پر مبنی ہو، تو اسے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے کے مطابق، اگر ملزم ضمانت کی رعایت کا ناجائز استعمال کرے، تو یہ ضمانت کی منسوخی کی وجہ بن سکتی ہے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ اگر ملزم استغاثہ کے گواہوں پر دباؤ ڈال کر شواہد کو متاثر کرنے یا ان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے تو اس کی ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق، اگر اس بات کا امکان ہو کہ ملزم عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر فرار ہو جائے گا تو بھی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

ملزم کی جانب سے تفتیش کے شفاف عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش بھی ضمانت کی منسوخی کی بنیاد بن سکتی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ملزم اپنی آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی نوعیت کے کسی دوسرے جرم کا ارتکاب کرے تو اس کی ضمانت منسوخ ہوگی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر دورانِ تفتیش ایسے نئے حقائق اور شواہد سامنے آئیں جو ملزم کے جرم میں ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہوں تو بھی ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔

مذکورہ مقدمہ 3 مارچ 2024 کو لاڑکانہ کے تھانہ رحمت پور کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں ڈسپوزل فیز سے دکانوں کو بجلی کی غیر قانونی فراہمی کے دوران تار ٹوٹنے سے نور حسین نامی شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

سیشن جج لاڑکانہ نے 30 جنوری 2025 کو ملزم علی اصغر کھوکھر کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کر دی تھی۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ نے 20 اکتوبر 2025 کو ایف آئی آر کے اندراج میں 9 ماہ کی تاخیر اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

ملزم کی ضمانت منسوخ کروانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم عدالتِ عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کا ضمانت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی آر میں 9 ماہ کی تاخیر اور ملزم کا کردار مزید تحقیق کا تقاضا کرتا ہے۔

عدالت نے فیصلے کی نقل چیئرمین واپڈا کو معلومات کے لیے ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ بجلی کی غیر قانونی فراہمی، بجلی چوری اور نجی طور پر بجلی کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث افراد کے کردار کا واپڈا اور متعلقہ یوٹیلیٹی کمپنی جائزہ لے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

عدالت کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں