مواد پر جائیں
جمعہ، 6 نومبر 2026 26 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دیپشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحقایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 30 زخمیپاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سستا ہو گیاپاکستان کرکٹ بورڈ کا ابوظبی ٹی ٹین لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہپرائم منسٹر یوتھ کروم بک اسکیم، کراچی کے طلبا کی میرٹ لسٹ جاریبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویشناک اطلاعات پر سپریم کورٹ سے رجوعویل چیئر رگبی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیاوزیرِ اعظم کی ٹی ڈی اے پی کی جدید تنظیم نو کی منظوری، برآمدات بڑھانے کا حکمترکی کے مغربی صوبے میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک، مشتبہ ملزم گرفتارامریکہ اور امیرِ قطر کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی بحران کے خاتمے پر تبادلہ خیالامریکہ میں جج نے واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ کے ‘آرک’ کی تعمیر روک دیاسرائیلی صدر اتوار کو نئی حکومت بنانے کے لیے امیدوار کا نام فائنل کریں گےوزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کی جدید کاری کی منظوری دیاقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا کیس، 20 نومبر کو فردِ جرم عائد ہوگیپشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس 9 نومبر سے شروع کرنے کا اعلانڈیوون کون وے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، نک کیلی شاملایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرپشاور ہائیکورٹ میں لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال کرنے کی درخواستمرتضیٰ وہاب جعلی مئیر اور پیپلز پارٹی کا نظام فراڈ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
پاکستان بریکنگ نیوز

ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی

ترکیہ کی پارلیمان میں 279 ارکان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی مکہ دفاعی معاہدے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔

ترک پارلیمان کے اس اقدام سے تینوں ممالک کے مابین دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو باضابطہ قانونی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 600 رکنی پارلیمنٹ میں رائے شماری کے دوران مجموعی طور پر 398 ارکان نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

اس اہم ووٹنگ کے دوران 279 ارکان نے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 119 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

پارلیمانی توثیق کے بعد نافذ العمل ہونے والے اس معاہدے کی بنیادی شق کے تحت کسی بھی ایک فریق پر ہونے والا حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے اس حوالے سے وضاحت کی کہ یہ سہ فریقی اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اتحاد کا بنیادی مقصد کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا نہیں۔

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیا آلتونیالدز کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا اس کا اصل ہدف ہے۔

ضیا آلتونیالدز نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان سے منظوری ملنے کے بعد اب معاہدے پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ قانونی اور انتظامی مراحل اہم ہوں گے۔

مکہ مکرمہ میں منعقدہ دستخط کی اس تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان شریک تھے۔

معاہدے کے اہم نکات کے مطابق تینوں ممالک نے اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے، دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

اس مکہ دفاعی معاہدے کے مطابق اتحاد کا سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم ہو گا۔

پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل نعمان محمود کو اس کا پہلا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل (ر) نعمان محمود ممکنہ طور پر تین سال کی مدت کے لیے اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے کے ممالک امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں دوبارہ شدت آنے کے امکانات کے سبب تشویش کا شکار ہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں