مواد پر جائیں
جمعہ، 6 نومبر 2026 26 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دیپشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحقایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 30 زخمیمحکمہ ریلوے کا جنوری تک 14 مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہسپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے 8 اصول طے کر دیےاسلام آباد میں ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، تیاریوں کا جائزہپاکستان کی سعودی عرب کے مقدس مقامات پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمتپیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایمان خلیف کا پروفیشنل باکسنگ میں ڈیبیو کا اعلانانگلینڈ فٹ بال ٹیم: کول پامر ڈراپ، جوب بیلنگھم پہلی بار اسکواڈ میں شاملیوتھ اولمپک گیمز: ریان ملہان اور ژانگ یی شن نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغے جیت لیےکرکٹ میں دھوکہ دہی کا اسکینڈل، برائن ڈیوائن پر دو سال کی پابندی عائداپر کرم میں سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی، مسلح افغان خارجی گرفتارپاکستان کے تجارتی خسارے میں اکتوبر کے دوران 20 فیصد اضافہ ریکارڈپاکستان اور برطانیہ کا انسدادِ دہشت گردی و سائبر کرائم میں تعاون بڑھانے پر اتفاقراولپنڈی: ہار لے اسٹریٹ پر فیملی پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتاربلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل شناختی سروسز کا اہم معاہدہیورپ بھر میں فضائی سفر متاثر، متعدد پروازوں کو بم کی دھمکیاںفرانس میں بس حادثہ، ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمیکرس جینر کی خفیہ شادی کی افواہیں، کو ری گیم بل کی پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیاانگلینڈ کو 2027 ورلڈ کپ تک فٹ ترین ٹیم بنانا ہدف ہے، ہیری بروک
کھیل

پیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایمان خلیف کا پروفیشنل باکسنگ میں ڈیبیو کا اعلان

الجزائر کی باکسر ایمان خلیف 15 دسمبر کو پیرس میں کلریڈا سارابیا کے خلاف اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔

پیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایمان خلیف کا پروفیشنل باکسنگ میں ڈیبیو کا اعلان

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ ان کی جانب سے اولمپک کامیابی کے بعد رنگ میں پہلی واپسی ہوگی۔

ایمان خلیف 15 دسمبر کو پیرس میں ہونے والے مقابلے میں سپر ویلٹر ویٹ کلاس میں کلریڈا سارابیا کے خلاف رنگ میں اتریں گی۔ اس مقابلے کے لیے وہ کافی عرصے سے تیاریوں میں مصروف تھیں۔

جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ایمان خلیف نے اپنے کوچ کا مل عبدالسلام اور پروموٹر یاسین براباہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے باکسنگ رنگ سے دور تھیں اور اب دوبارہ واپسی کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

ایمان خلیف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس ان کے لیے کافی مشکل رہے ہیں، تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ وہ پروفیشنل باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور وہ اس کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گی۔

ان کے کوچ کا مل عبدالسلام نے اس موقع پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی باکسر کو تین سے پانچ مقابلوں کے اندر عالمی چیمپئن بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

کوچ نے ایمان خلیف کی باکسنگ تکنیک کا موازنہ لیجنڈری باکسر محمد علی سے کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حتمی ہدف ایمان کو دنیا کی بہترین باکسر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ ایمان خلیف کے پاس فرانسیسی باکسنگ فیڈریشن کا پروفیشنل لائسنس موجود ہے۔ وہ اس سے قبل اپریل میں اپنی واپسی کرنا چاہتی تھیں تاہم تربیتی سیشن کے دوران انجری کے باعث ان کا یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔

ایمان خلیف پیرس اولمپکس کے دوران صنفی تنازع کی زد میں رہی تھیں۔ ان کے بارے میں اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹ ہیں، تاہم حقائق کے مطابق ایمان خلیف پیدائشی طور پر خاتون ہیں اور ان کے جسم میں قدرتی طور پر وائی کروموسوم پر موجود ایس آر وائی جین پایا جاتا ہے جو مردانگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

فرانسیسی اسپورٹس اخبار 'لی کپ' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایمان خلیف نے رواں سال فروری میں انکشاف کیا تھا کہ پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے اپنے ٹیسٹوسٹیرون لیول کو کم کرنے کے لیے طبی علاج بھی کروایا تھا۔

پیرس اولمپک گیمز میں ان کی شرکت اور کامیابی نے عالمی کھیلوں کے حلقوں میں کافی بحث کو جنم دیا تھا۔ اس کے باوجود، انہوں نے اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور اب وہ پروفیشنل کیریئر کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

کھیلوں کے مبصرین کی نظریں اب 15 دسمبر کو ہونے والے اس مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ایمان خلیف پروفیشنل باکسنگ کے ماحول میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کھیل کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں