#گرفتاری
صفحہ اول ←
کراچی میں گدھوں کی آڑ میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی پک اپ سے 150 کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی۔

ملتان: شوہر اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون سے زیادتی کا واقعہ
ملتان میں موٹر سائیکل سوار فیملی کو اسلحہ کے زور پر روک کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس کی لرزہ خیز پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تصاویر سامنے آئیں
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ پر بہیمانہ تشدد اور جسم پر گہرے زخموں کی تصدیق کر دی گئی۔

راولپنڈی: گھر سے دو خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد، مقدمہ درج
تھانہ دھمیال کی حدود میں نامعلوم افراد نے خواتین کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

لاہور: مزنگ میں اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا، متاثرہ لڑکی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور لیپ ٹاپ بھی تباہ ہو گیا تھا۔

کراچی: لیاقت آباد میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد، تیز دھار آلے سے قتل
لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار کر کے دو بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

کراچی میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، ہنڈی حوالہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کر لی۔

کراچی میں مشترکہ کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش قاسم عرف قاسو گرفتار
فیروز آباد پولیس اور وفاقی حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاکھوں روپے مالیت کی آئس سمیت دبوچ لیا۔

حافظ آباد میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے والد اور صلح کرانے والے کو قتل کر دیا
کولو تارڑ کے علاقے میں دیرینہ زمین کے تنازع پر ملزمان کلہاڑیوں کے وار کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

ملتان: چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج
محکمہ لیبر کی جانب سے یتیم خانے کے مالک اور توقیر نامی شخص کے خلاف کم عمر بچے سے جبری مشقت کروانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلے، 7 زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کارروائیوں کے دوران اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

لاہور: ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والا ڈرائیور گرفتار
گجر پورہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر حملہ: اصل ہدف کوئی اور تھا، کرائم برانچ کا انکشاف
ممبئی کرائم برانچ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شوٹرز کسی اور اداکار کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی کے باعث ٹائیگر شروف کو ہدف بنایا گیا۔

لاہور میں امریکی جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ بیچنے والے ملزم کو دبوچ لیا۔

اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 200 چینی باشندے گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی فراڈ میں ملوث دو سو غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔
