#بریکنگ نیوز
صفحہ اول ←
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات کا درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم خشک ہے جبکہ شمالی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل اسٹیو اسمتھ کی فٹنس مشکوک
آسٹریلوی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف اہم ٹیسٹ میچ سے قبل اہم کھلاڑی کی فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، 16,173 بچوں کے مفت آپریشن مکمل
پنجاب حکومت کے اس صحت عامہ کے منصوبے کے تحت دل کے عارضے میں مبتلا تمام بچوں کی ویٹنگ لسٹ ختم ہو گئی ہے۔

نریندر مودی کی 33 سال قبل وفات پانے والے سادھو کے ہولوگرام سے گفتگو وائرل
بھارتی وزیراعظم کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے برسوں پرانے سادھو سے گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی۔

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کیلئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ کر لیا
قومی فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ کے آنے والے سیزن میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے۔

پانچ روز کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ
عالمی منڈی میں فی اونس سونا چودہ ڈالر اضافے کے بعد چار ہزار نو ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی سخت سرزنش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو آج ہی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔
