مواد پر جائیں
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 20 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
شاداب خان سر پر چوٹ لگنے کے باعث سری لنکا کے خلاف فائنل سے باہرپاکستان ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے محتاط طور پر پرامید ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرنوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ شدید زخمیکراچی: سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیر پراسرار طور پر انتقال کر گئےلکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق اور پیپلز پارٹی رہنما سمیت دو زخمیشام کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور، وزیر خارجہ اسد الشیبانی کا بیانفیصل آباد اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس 3 ماہ سے معطل، ریلوے کو کروڑوں کا نقصانمرید کے میں نشے کے عادی شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کا گلا کاٹ دیاراولپنڈی: ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے میں 3 افراد جاں بحقحیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: مراد علی شاہامریکی حکومت کی افغان مہاجرین کو پاکستان بدر کرنے کی تیاریاداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا، فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کر دیاوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیاپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائیاسلام آباد ہائیکورٹ: مقدمے سے بری ہونے والوں کے سرٹیفکیٹ میں ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکمپاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصفکراچی: لیاقت آباد میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک خاتون جاں بحقاسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے حکام کے خلاف توہینِ عدالت کے دو کیسز سماعت کے لیے مقررمظفرگڑھ کے بوائز اسکولوں میں بچیوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفیکیشنکراچی: جناح اسپتال میں بجلی کی بندش سے تشخیصی سہولیات متاثر
پاکستان

حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے وضاحت دی ہے کہ حیسکو پر دباؤ بڑھانے کے لیے سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے رہنے دیے گئے۔

حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا: مراد علی شاہ
تصویر: wenews.pk

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے کھمبے موجود رہنے کے معاملے پر انوکھی وضاحت پیش کرتے ہوئے اسے ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں سڑک کی تعمیر کے لیے چیف سیکرٹری نے کنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے حیسکو کو فنڈز جمع کروائے جانے کے باوجود ادارے نے وقت پر کھمبے نہیں ہٹائے، جس پر یہ حکمت عملی بنائی گئی کہ پہلے سڑک تعمیر کر کے ٹریفک بحال کی جائے تاکہ حیسکو پر دباؤ پڑ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت شروع ہونے کے بعد شہریوں اور میڈیا نے اس پر آواز اٹھائی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب میڈیا اور سوشل میڈیا کے شور مچانے کے بعد حیسکو نے کھمبے ہٹانا شروع کر دیے ہیں اور آج ایک سو میں سے پچیس کھمبے ہٹا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ وفاقی ادارے صوبائی حکومت کی بات نہیں سنتے، اس لیے عوامی دباؤ کے ذریعے یہ کام کروایا گیا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس سڑک کا کام مکمل ہونے کے بعد حیدرآباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بڑی آسانی فراہم ہوگی اور یہ سارا عمل ایک گرینڈ پلان کے تحت کیا گیا تھا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں