مواد پر جائیں
اتوار، 1 نومبر 2026 21 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز پلیٹ ٹائٹل جیت لیااپ ڈیٹ: پاکستان نے جی 24 کی صدارت سنبھال لی، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زورہاردک پانڈیا نے مسٹر بیسٹ کا بیس بال چیلنج جیت کر ایک لاکھ ڈالر انعام حاصل کر لیاخیبر پختونخوا: مخدوش اسکول عمارتوں سے طلبہ کی فوری منتقلی کا حکمپین پیسیفک اوپن: ڈیانا شنائیڈر نے لیلیٰ فرنینڈس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیاملک بھر میں جعلی فلو ویکسین کی سپلائی کا انکشاف، ڈریپ کا الرٹ جاریکراچی: ڈیفنس بخاری کمرشل میں شہریوں کے دو گروپوں میں لڑائی کی ویڈیو وائرلامریکا کا ایران میں مزید ایک دو اہداف کو نشانہ بنانے کا عندیہبحیرہ اسود میں محدود جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیزایران کی جانب سے امریکا کو کسی بھی ممکنہ جنگ کے طویل دورانیے کی تنبیہ28 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تاحال موصول نہیں ہوا، سعید غنیبنڈس لی گا: بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کا میچ 2-2 سے برابرفرح خان نے ایشوریہ رائے کو بالی وڈ کی واحد قدرتی خوبصورت اداکارہ قرار دے دیابرطانیہ کے شہر کوونٹری میں والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ قرآن خوانیبیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم ہدایات جاریپی آئی اے کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر شاملجرمنی کے 34 شہروں میں نوجوانوں کا احتجاج، پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار زخمیکراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے دو جہازوں کی آمدسوئی ناردرن نے گیس کے نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دیکবাڈی چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں دس ٹیمیں شامل
اسلام آباد

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی افراد کے لیے سن فلاور لین یارڈ پروگرام کا آغاز

پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ جہاں پوشیدہ معذوری کے حامل مسافروں کو اضافی معاونت اور خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی افراد کے لیے سن فلاور لین یارڈ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں، معذور افراد اور پوشیدہ معذوری رکھنے والے مسافروں کے لیے 'سن فلاور لین یارڈ' پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا اور واحد ایئرپورٹ ہے جہاں اس نوعیت کی خصوصی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد خصوصی ضروریات رکھنے والے مسافروں کے لیے ہوائی سفر کو زیادہ آسان، پُرسکون اور باوقار بنانا ہے۔

سن فلاور لین یارڈ ایک مخصوص علامتی پٹا ہے جس پر سورج مکھی کے پھولوں کا نشان بنا ہوتا ہے۔ اس پٹے کو استعمال کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ کا عملہ اضافی معاونت، رہنمائی، وقت اور صبر کی ضرورت رکھنے والے افراد کے طور پر پہچان سکتا ہے۔

یہ سہولت بالخصوص آٹزم کے شکار بچوں، حسی مشکلات اور دیگر پوشیدہ معذوریوں کے حامل افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایئرپورٹ پر شور، رش اور طویل قطاریں خصوصی بچوں کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتی ہیں، ایسے حالات میں عملے کا تعاون ان کے سفر کو آسان بنا سکتا ہے۔

اس کامیابی میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کی سرپرستی اور ادارہ جاتی تعاون کو بھی کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اعلیٰ قیادت کی حوصلہ افزائی اور افسران کو کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہی اداروں کی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ ایک ذہین، محبِ وطن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل افسر ہی اپنے ادارے کو ترقی دے سکتا ہے اور ملک کا نام بلند کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ اپنی خدمات اور مثبت اقدامات کے ذریعے دنیا میں اپنی شناخت قائم کر رہا ہے۔

آفتاب گیلانی کی کوششیں اس امر کی مثال ہیں کہ جب کسی افسر میں ادارے کی بہتری اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجود ہو تو وہ اپنے منصب کو محض انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔

اس پروگرام کی کامیابی کے لیے عملے کی مناسب تربیت، مؤثر رہنمائی اور مسلسل تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ خصوصی ضروریات کے حامل مسافر حقیقی معنوں میں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یہ اقدام اس پیغام کو مضبوط کرتا ہے کہ کسی ادارے کی حقیقی کامیابی صرف جدید سہولیات اور انتظامی کارکردگی میں نہیں بلکہ اس کے انسانی رویے، عوامی خدمت اور خصوصی افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے جذبے میں بھی پوشیدہ ہوتی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ قدم ایک ایسے پاکستان کی تصویر پیش کرتا ہے جہاں خصوصی بچوں اور معذور افراد کو عزت، احترام اور سہولت فراہم کرنا ادارہ جاتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

اسلام آباد کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں