مواد پر جائیں
اتوار، 1 نومبر 2026 21 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے دو جہازوں کی آمداوپیک پلس کا دسمبر میں تیل کی پیداوار کے اہداف برقرار رکھنے کا فیصلہسوئی ناردرن نے گیس کے نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دیکবাڈی چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں دس ٹیمیں شاملوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرائی اینگلر سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکبادبھارت میں ٹریفک حادثہ، معروف گلوکار ہنی سنگھ کا بھانجا جاں بحقایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہلاہور میں ٹرین حادثے اور مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحقسیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاکبائنانس نے سائبر حملے کے دوران چرائے گئے اثاثوں کا نوے فیصد حصہ واپس کر دیاآسٹریلوی پی جی اے چیمپئن شپ، تاریخی جو کرک ووڈ کپ سڈنی پہنچ گیاامہرسٹ کالج نے ٹفٹس یونیورسٹی کو 21 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس سے شکست دیصادق پبلک اسکول بہاولپور نے تقریری مقابلے کی ٹرافی جیت لیقاہرہ کی مرکزی شاہراہ پر ڈیجیٹل بل بورڈ ہیک، نازیبا ویڈیو نشرپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم کا خیرمقدملاہور: شالیمار پولیس نے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتارلاہور: ٹرائی سیریز پر بہترین ٹریفک انتظامات، سی ٹی او کی افسران کو شاباشڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، 10 اشتہاریوں سمیت 18 عادی مجرمان گرفتاراین سی سی آئی اے کی کارروائیاں، خواتین کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان دبوچ لیےنایاب علی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کا حصہ بن گئیں
لاہور

سوئی ناردرن نے گیس کے نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی

وزارت پٹرولیم کی ہدایت پر گیس کے نئے گھریلو اور کمرشل کنکشنز کی فراہمی معطل کر دی گئی۔

سوئی ناردرن نے گیس کے نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک کے لیے بڑھا دی ہے جس کے باعث ارجنٹ فیسیں جمع کرانے والے ہزاروں شہری کنکشنز سے محروم ہیں۔ کمپنی نے کمرشل تندوروں اور ہوٹلوں سمیت دیگر تمام نئے کنکشنز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نئے کنکشنز کی فراہمی میں تعطل کی بنیادی وجہ آر ایل این جی سپلائی میں خلل اور بڑھتا ہوا شارٹ فال ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے اثرات کے باعث ایل پی جی کا بحران بھی شدید صورت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی ملکی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس سے موجودہ صارفین کو بھی گیس کی باقاعدہ فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں گیس کی قلت کا یہ بحران مزید سنگین ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

سوئی گیس حکام کے مطابق نئے کنکشنز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کے بعد ہی گیس کے نئے کنکشنز کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

لاہور کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس و بزنس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیل اور کاروبار کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں