مواد پر جائیں
منگل، 13 اکتوبر 2026 صبح 9:52 2 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: صبح 5:57
بریکنگ
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگاروسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئےراولپنڈی: 12 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاکخیبرپختونخوا: تعلیمی ادارے اور بی آر ٹی سروس بحال، حالات معمول پرخیبرپختونخوا میں بے امنی کا پروپیگنڈا، وزارت اطلاعات نے حقائق واضح کر دیےخیبرپختونخوا میں بدامنی کا تاثر: سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے کا انکشافافغان سرزمین کا استعمال روکنا طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے: وزارت اطلاعاتصدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیاکوئٹہ: میر ہوٹل کے قریب پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمیحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگالاہور: ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والے 7 افراد گرفتار، مقدمات درجاسرائیل نے انڈونیشی عملے کی موجودگی پر ایتھوپین کارگو طیارے کو واپس بھیج دیاسندھ پبلک سروس کمیشن: سی سی ای 2023 میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نیب متحرکترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر کام تیزاسلام آباد: بیرون ملک تعلیم کا جھانسہ، گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے 93 لاکھ روپے کا فراڈملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئیوفاقی حکومت کی جانب سے اہم سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاریسعودی عرب ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سلمان الدوسریترکیہ سعودی عرب پر غیر انسانی حملوں کے خلاف اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: طیب اردگانوفاقی آئینی عدالت کے فیصلے تمام عدالتوں کیلئے واجب التعمیل ہیں، جسٹس سید حسن اظہر رضوی
صبح 9:5213 اکتوبر
پاکستان

خیبر پختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد ایڈووکیٹ جنرل آفس کا پورا عملہ فارغ

صوبائی محکمہ قانون نے 26 ایڈیشنل اور 31 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کو عہدوں سے ہٹانے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

خیبر پختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد ایڈووکیٹ جنرل آفس کا پورا عملہ فارغ

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں جاری ہیں۔ صوبائی محکمہ قانون نے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام عملے کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

محکمہ قانون کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 57 افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ ان میں 26 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 31 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس سے فارغ کیے گئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز میں نعمان الحق کاکاخیل، عقیل حسین، ایم ریاض خان پائندہ خیل، عامر زیب، ایوب زمان، عبدالرؤوف آفریدی، عمیر اعظم خان، مدثر اعجاز، ندیم شاہ، اسد جان درانی، تیمور حیدر، نیاز محمد، ایم شہزاد نواز، عالم خان عدنزی، مہرین منور، نصیر الدین شاہ، شاہ فیصل الیاس، الطاف خان، مزمل خان، محمد بشار نوید، سردار بشارت خان، ملک امجد عنایت، غلام محمد سپال، حق نواز خان، منصور صادق اور سیف الرحمن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے عہدوں پر فائز 4 افسران زاہد یوسف قریشی، ایم اجمل خان، فرید اللہ کنڈی اور ملک اختر حسین اعوان کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

فارغ کیے گئے 31 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کی فہرست میں تسکین الدین خٹک، جاوید خان، جاوید اللہ، یاسر خالد، بلال خان، رحمت علی، ارباب فخرِ عالم، حمیرا گل، جواد علی، ارشد اعظم، فرحان قدیر، وقار اورکزئی، عمر خان، عابد الرحمان، شاہد خان، سید بلال شفیع اندرابی، مشتاق رحیم، عامر خان، شعیب علی، یاسر سلیم، ایم عدنان شیر، انعام اللہ خان، احمد ابو حنیفہ امام، رحیم اللہ، کمال، محمد فرقان، عمران خان، نجیب اللہ، عبدالوحید، ارشاد احمد خان اور عبدالقیوم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، جس کے بعد صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دی تھی۔

گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نے صوبائی انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔ فوج سول انتظامیہ کی معاونت، شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے لیے فرائض سرانجام دے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق، نئے صوبائی انتظام کے تحت گورنر فیصل کریم کنڈی کی معاونت کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید برآں، سکیورٹی کے لحاظ سے حساس 12 اضلاع کے انتظامی امور کی نگرانی کے لیے ایک الگ سیکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے جو گورنر اور چیف سیکرٹری کے ماتحت کام کرے گا۔

محمد یحییٰ اخونزادہ کو ان 12 حساس اضلاع کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیلوں کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں