مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
امریکی وسطی مدتی انتخابات، کانگریس میں اکثریت کا فیصلہ کن مرحلہمریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو 5 ارب روپے کا ہتکِ عزت کا نوٹسبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہیدامریکی وسطی مدتی انتخابات میں خلاء سے بھی ووٹ کاسٹ کیے گئےنیوزی لینڈ کے اوپنر ڈی ون کون وے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہرپی سی بی کا مرکزی کنٹریکٹ تنخواہوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہڈسکہ میں شادی کی تقریب میں بھگدڑ کا واقعہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ان سر محمود کو حفاظتی ضمانت دے دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں برس کے آخر میں اسرائیل کو امداد بند کرنے کا اعلانامریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی سالانہ چار ارب ڈالر امداد بند کر دے گاامریکہ میں وسطی مدتی انتخابات، کانگریس کے کنٹرول کا فیصلہ آجسپین: دورانِ میچ گول کیپر سے تصادم کے بعد ٹینریف کا فٹبالر جاں بحقورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز: جوش کیر اور سبسٹین سا وے مومنٹ آف دی ایئر کے لیے نامزدامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ فی الحال دور کی بات ہےمیل نیا ٹرمپ روس اور یوکرین کے نمائندوں کی میزبانی وائٹ ہاؤس میں کریں گیسکیورٹی خدشات اور حملوں کے باعث 2027 کا ایشیائی کپ ملتویعطا تارڑ اور سعودی سفیر کی ملاقات، سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے متعارف کرانے پر اتفاقپٹرولیم ڈیلرز کا ریفائنریوں کے منافع کا فارنسک آڈٹ کرانے کا مطالبہشکاگو بیئرز نے شاندار کارکردگی سے سیٹل سیہاکس کو شکست دیشاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کما لیےدنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اے
پاکستان

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں کشیدگی، بازار بند اور سیکیورٹی فورسز تعینات

صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کے بعد باڑہ میں حالات تاحال کشیدہ ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں گزشتہ روز (13 اکتوبر) ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے، جس کے پیش نظر بدھ کے روز بھی بازار بند رہے اور علاقے میں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ 62 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے باڑہ بازار کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ پشاور سے باڑہ آنے والی سڑک پر واقع ’سیکرٹری پُل‘ پر کنٹینرز لگا کر آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے۔

واقعات کے دوران نادرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اسے نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث دفتر میں موجود کمپیوٹرز اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا اور سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے انچارج وکیل شاہ نے بتایا کہ مظاہرین نے کمپاؤنڈ کے اُس دروازے کو توڑ کر عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جو معمول کے مطابق استعمال نہیں ہوتا، اور پتھراؤ کیا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، تاہم زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے باڑہ کا دورہ کر کے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے اور منگل کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں ’پلانٹڈ‘ لوگ ملوث ہیں۔

باڑہ تاجر یونین کے صدر سید ایاز وزیر نے غیر اعلانیہ بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تاجروں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر ہاشم آفریدی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیاسی قیادت کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں تاکہ علاقے میں معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

تحریک انصاف کے مقامی رہنما صہیب اللہ نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے فی الحال احتجاج کو مؤخر کر دیا گیا ہے اور تمام کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے برعکس پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو مظاہرین کی جانب سے یرغمال نہیں بنایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے صوبے کے مختلف علاقوں میں سیاسی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں اور دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑا جائے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں