مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
دبئی میں باکسنگ مقابلے سے قبل فیس آف کے دوران بھارتی فائیٹر نے پاکستانی حریف کو تھپڑ جڑ دیااقبال ڈے پر عام تعطیل: ملک بھر کے بینک مسلسل تین روز بند رہیں گےایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اختلافات برقرار ہیںامریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لیوزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکمسوی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیابابا وانگا کی پیشگوئی اور خلا سے موصول سگنل، حقیقت کیا ہے؟امریکی وسط مدتی انتخابات 2026: ڈیموکریٹس کی اہم ریاستوں میں کامیابیڈبلیو ٹی اے فائنلز: رائبی کینا اور کو کو گاف ایک ہی گروپ میں شاملآبنائے ہرمز پر کشیدگی: ایران کا امریکی جواب مسترد، امریکی صدر کی فضائی کارروائی کی تصدیقفل فوڈن اپنی بہترین فارم کی بحالی کے لیے پرعزمعبدال السید امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹر منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بن گئےغزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر لیکیشا لانس باٹمز امریکی ریاست جارجیا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹک امیدواروں نے جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں نشستیں جیت لیںلیگ آف لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ: انوکٹس گیمنگ سیمی فائنل میں پہنچ گئییورپ میں پروازوں اور بحری جہاز کو بم کی دھمکیاں، تمام الرٹ جھوٹے نکلےچیمپئنز لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ کی روما کے خلاف شاندار کم بیک فتحچیمپیئنز لیگ: بارسلونا کی ایستون ولا کے خلاف 0-3 سے شاندار کامیابی
سیاست

اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کو حکومت کی اعلان کردہ تنخواہ سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ او پی ایف ملازمین کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم تنخواہ بھی نہیں دی جارہی۔

اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کو حکومت کی اعلان کردہ تنخواہ سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشافاے آئی خاکہ

اسلام آباد: وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ماتحت ادارے اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن میں ملازمین کو حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم تنخواہ سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس آغا رفیق اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

دوران اجلاس انکشاف ہوا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ انسانی وسائل کے ماتحت ادارے اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن میں ملازموں کو حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم تنخواہ بھی نہیں دی جارہی۔

چیئرمین کمیٹی آغا رفیق اللہ نے کہا کہ او پی ایف ملازموں کو کم سے کم تنخواہ دینے کے لیے آپ کو بورڈ کی اپروول چاہیے؟ حکومت پاکستان کا حکم آپ کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا؟

سیکریٹری او پی ایف نے کہا کہ او پی ایف سرکار سے پیسے نہیں لیتا بس کچھ رُولز کو فالو کرنا ہے۔ چیئرمین کمیٹی آغا رفیق اللہ نے کہا کہ آپ لوگ غریب آدمی کے مسائل کا حل خود کیوں نہیں نکالتے، ہر سال کیا غریب آدمی آپ کی بورڈ میٹنگ کا انتظار کرے؟ یہ ممکن نہیں کہ جو سرکار کی طرف سے کم سے کم تنخواہ ہے وہ کسی ادارے میں نہ مل رہی ہو۔

سیکرٹری او پی ایف نے کہا کہ آج بورڈ کی میٹنگ ہے اس پر چیئرمین نے کہا کہ جب آج ہماری یہ میٹنگ تھی تو آج ہی آپ کو بورڈ میٹنگ رکھنی تھی؟ حکومتِ پاکستان نے 21 اگست 2026ء کو کم سے کم تنخواہ 40 ہزار 700 روپے مقرر کی تھی اس کے بعد آج ہماری بورڈ میٹنگ ہے۔

رکن کمیٹی مہرین بھٹو نے کہا کہ کم سے کم تنخواہ اگست میں بڑھی، تین ماہ گزر گئے، مہنگائی روز بڑھ رہی ہے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، ابھی تک اگر آپ لوگوں نے تنخواہ نہیں بڑھائی تو یہ افسوس ناک عمل ہے۔

اجلاس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ترمیمی بل 2026ء بھی زیر بحث آیا۔ مہرین بھٹو نے کہا کہ کیا یہ بل لاء ڈویژن نے دیکھ لیا ہے؟ اس پر حکام نے کہا کہ جی دیکھ لیا ہے۔

مہرین بھٹو نے کہا کہ کیا یہ ترمیم پورے پاکستان کے لیے ہوگی؟ چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ تینوں بل مؤخر کیے جا رہے ہیں تینوں بل لیجسلیٹیو کمیٹی میں بھیج رہے ہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

سیاست کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں