مواد پر جائیں
منگل، 3 نومبر 2026 23 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، چار پولیو ورکرز اغواایڈرین ہیملٹن مانس نے پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیںساؤتھ ایشین فٹ بال چیمپئن شپ: پاکستانی کوچ نے سیمی فائنل تک رسائی کا ہدف مقرر کر لیاامریکہ نے روانڈا اور ساؤتھ افریقہ کو ایگوآ سے نکالنے کا اعلان کیاایپل اور گوگل ایپ اسٹورز پر جنسی و پُرتشدد ڈیپ فیک اے آئی ایپس کا انکشافمظفرگڑھ: وراثتی زمین کے تنازع پر بھائی نے حاملہ بہن کو قتل کردیاپاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں نئے عہدے داروں کا انتخابلاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کی بیٹیوں سے ملاقات کروانے کا حکمفِیفا نے زوریخ میں کونسل اراکین کو ورلڈ کپ سیل‑آف دستاویزات تک محدود رسائی دیامریکی عدالت نے ایف بی آئی کے سابق اعلیٰ حکام کے خلاف کیس خارج کر دیامشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان میں آرامکو کے پیٹرول پمپس پر فروخت معطللاہور کے چلڈرن اسپتال میں چوہوں کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ کا وضاحتی موقف سامنے آ گیاسانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقررصادق محمد نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کر دییوکرین اور روس میں ایئر الرٹ ایپس ہیک، جعلی ایٹمی و کیمیائی وارننگز جاریاسکردو: میاں، بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارلاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی، ایک ملزم گرفتاربھارتی ٹی وی اداکار انوج ٹھاکر 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئےامریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایران کا طویل اور سخت ردعمل کا انتباہوزیراعلیٰ مریم نواز کی پی بی اے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات، باہمی تعاون پر اتفاق

ملاقات میں پنجاب سے سعودی عرب کو زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات، باہمی تعاون پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سعودی سفیر کو پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سعودی قیادت اور محمد نواز شریف کے درمیان اعتماد کا رشتہ ایک روشن مثال ہے۔

وزیراعلیٰ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی اور مالی معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تقریباً 9.8 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

ملاقات میں پنجاب سے لائیو سٹاک، بیف، پولٹری، پھلوں اور سبزیوں کی سعودی عرب برآمدات بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں 500 ارب روپے سے زائد کی برآمدات کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ تجارتی حجم میں اضافہ ہو سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب سعودی عرب کو حلال سے تصدیق شدہ معیاری خوراک کی فراہمی میں ایک اہم پارٹنر بن سکتا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریاض میں پنجاب کے روڈ شو کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز نے سعودی شہریوں کو پنجاب کے سیاحتی مقامات کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا ثقافتی ورثہ اور لاہور کی مہمان نوازی عالمی سطح پر مشہور ہے۔ انہوں نے سعودی سفیر کو صوبے کی سیاحتی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا۔

سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور افواجِ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک کے تحفظ اور دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ملاقات میں اگست 2026 کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ معاہدہ خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی سفیر نے پنجاب کے تاریخی ورثے اور مغلیہ یادگاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی گرم جوشی اور روایات انہیں بہت پسند ہیں۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق سعودی سفیر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک سعودی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں ایک منفرد اور انتہائی محترم مقام رکھتا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں