مواد پر جائیں
بدھ 14، جمادی الثانی 1448ھ 25، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے محتاط طور پر پرامید ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اہم امور پر موقف واضح کیا۔

پاکستان ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کیلئے محتاط طور پر پرامید ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے، تاہم امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے طاقتور عناصر ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا ایک ماہ میں دو بار ایران کا دورہ کرنا اس بات کی علامت ہے کہ مثبت پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑے فوجی آپریشنز کی بجائے انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سیاسی قیادت نے کرنا ہے جبکہ یمن تنازع سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس کا حصہ نہیں بلکہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں