مواد پر جائیں
پیر، 2 نومبر 2026 22 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
سندھ حکومت کا اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہافغان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لیپاکستان میں پہلی بار کلر گریڈنگ کی جدید تربیت دینے کا فیصلہانسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی دلہن لاہور پہنچ گئیچائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈارلاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹکراچی میں غیرت کے نام پر شوہر اور بھائی کی فائرنگ سے بیوی اور اس کا دوست قتللاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 242 ملزمان گرفتار اور سامان برآمدپی ٹی آئی کارکنوں کی تھری ایم پی او گرفتاریوں کا معاملہ آئینی عدالت میںکراچی میں مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتارامریکہ: فلوریڈا میں کاروباری طیارہ گرنے سے 9 افراد ہلاکسعودی عرب کی جانب سے پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے میں اضافہدماغی سرطان کے علاج میں اہم پیشرفت، نئی تجرباتی تکنیک تیارکیمی اینٹونیلی فارمولا ون کے کم عمر ترین عالمی چیمپئن بن گئےامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاکمیکائیل علی بیگ نے آئی ٹی ایف جے 100 ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیاکراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا اظہارِ تشویشگلگت بلتستان کا 79 واں یومِ آزادی، سیاسی قیادت کا خراجِ تحسینفرانس: پولیس پر پیٹرول بم حملے کی تحقیقات شروع، اقدامِ قتل کا مقدمہ درجایم کیو ایم پاکستان کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے تحریک چلانے کا اعلان
جرم و سزا

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاک

ڈسکہ روڈ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی میں انعامات کے اعلان پر مچنے والی بھگدڑ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاک

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران شدید بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کی شام ڈسکہ روڈ پر قائم فراز سپورٹس سٹیڈیم میں پیش آیا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر کار، موٹر سائیکلوں اور دیگر بیش قیمت انعامات کا لالچ دے کر لوگوں کو تقریب میں مدعو کیا تھا۔

درج ہونے والی ایف آئی آر میں نو نامزد اور 45 نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جن پر قتل بال سبب اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریب کے دوران اچانک بھگدڑ مچنے سے عقیل نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منتظمین کو صرف چار دیواری کے اندر نجی فنکشن کا این او سی جاری کیا گیا تھا جسے شرائط کی خلاف ورزی پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مسٹر پتلو سمیت دیگر مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

جرم و سزا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں