مواد پر جائیں
منگل، 13 اکتوبر 2026 صبح 8:30 2 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ: صبح 5:57
بریکنگ
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگاروسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئےراولپنڈی: 12 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاکخیبرپختونخوا: تعلیمی ادارے اور بی آر ٹی سروس بحال، حالات معمول پرخیبرپختونخوا میں بے امنی کا پروپیگنڈا، وزارت اطلاعات نے حقائق واضح کر دیےخیبرپختونخوا میں بدامنی کا تاثر: سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے کا انکشافافغان سرزمین کا استعمال روکنا طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے: وزارت اطلاعاتصدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیاکوئٹہ: میر ہوٹل کے قریب پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمیحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگالاہور: ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والے 7 افراد گرفتار، مقدمات درجاسرائیل نے انڈونیشی عملے کی موجودگی پر ایتھوپین کارگو طیارے کو واپس بھیج دیاسندھ پبلک سروس کمیشن: سی سی ای 2023 میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نیب متحرکترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر کام تیزاسلام آباد: بیرون ملک تعلیم کا جھانسہ، گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے 93 لاکھ روپے کا فراڈملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئیوفاقی حکومت کی جانب سے اہم سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاریسعودی عرب ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سلمان الدوسریترکیہ سعودی عرب پر غیر انسانی حملوں کے خلاف اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: طیب اردگانوفاقی آئینی عدالت کے فیصلے تمام عدالتوں کیلئے واجب التعمیل ہیں، جسٹس سید حسن اظہر رضوی
صبح 8:3013 اکتوبر
پاکستان

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے

ملک بھر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے قریب آتے ہی انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے

ملک بھر میں قانونی برادری کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت یہ اہمخ انتخابی معرکہ 29 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

انتخابات کا وقت قریب آتے ہی ملک بھر کے وکلا حلقوں میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے اور امیدواروں کی جانب سے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے ملاقاتوں اور تقریبات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اس سلسلے میں نامور قانون دان ڈاکٹر خالد رانجھا کی رہائش گاہ پر انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدواروں کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کینٹ کے علاقے میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں معروف قانون دانوں اور سیاسی شخصیات کی شرکت نے سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا جبکہ شرکا نے انڈیپنڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

عشائیے کی تقریب میں ممتاز وکیل رہنما احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان، صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور رفاقت علی ڈوگر اور ممبر پاکستان بار کونسل چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وکلا رہنماؤں میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ناصر چوہان، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، ممبر صوبائی اسمبلی ایڈووکیٹ رشدہ لودھی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید تنویر ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کے دوران صدارتی امیدوار لاہور ہائیکورٹ بار ہارون دوگل، ایڈووکیٹ رانا خضر حیات، سونیہ جدون اور محمد سعید ناگرہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

میزبان تقریب ڈاکٹر خالد رانجھا نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد جس احسن انداز میں احسن بھون نے اس پلیٹ فارم کو چلایا اور عہدے کے تقاضے پورے کیے اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ احسن بھون کی ایک آواز پر تمام دوست اور رفقائے کار متحد ہو جاتے ہیں اور وکلا برادری ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ہی ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور وکیل رہنما احسن بھون نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور اپنی سیاست میں ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی قسم کی منفی سوچ کے قائل نہیں ہیں اور الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے مخالفین کے تمام بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

احسن بھون کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فتح حاصل کرنا ہی جمہوریت کا بہترین انتقام ہے کیونکہ مخالفین کی جانب سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ پر مبنی تھا۔

انہوں نے عدالتوں کے نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اندر موجود پرانے نظام کو ختم کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس سمت میں مثبت تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ انڈیپنڈنٹ گروپ کے تمام پینل کی کامیابی کے لیے تمام ساتھیوں کو متحد ہو کر مشترکہ محنت کرنا ہوگی تاکہ وکلا برادری کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے گا۔

احسن بھون نے یہ بھی کہا کہ اب وکلا کا دائرہ کار کچھ مخصوص چیمبرز تک محدود نہیں رہا بلکہ پروفیشنل وکلا میرٹ کی بنیاد پر بنچ تک ترقی حاصل کر رہے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے۔

سپریم کورٹ بار کے ان انتخابات کے نتائج کو ملکی سیاسی اور عدلیہ کے منظر نامے میں انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے جہاں تمام گروپ اپنے اثر و رسوخ کے لیے سرگرم ہیں۔

پاکستان کی مزید خبریں

تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
اسپورٹس ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی کھیلوں کی ہر خبر ان کی ادارت میں شائع ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کریں