مواد پر جائیں
پیر، 2 نومبر 2026 22 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
اپ ڈیٹ: غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمیاسکردو: میاں، بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارآئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں سست اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیالاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی، ایک ملزم گرفتاربھارتی ٹی وی اداکار انوج ٹھاکر 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئےامریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایران کا طویل اور سخت ردعمل کا انتباہپاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، شکیل مسعود چیئرمین منتخبآسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیاآئرش ویمن کرکٹر ربیکا اسٹوکیل نے ڈوپنگ ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیاسائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں، ناقص سیکیورٹی وجوہات ہیں: بلال بن ثاقبکراچی میں اسکول وینز میں گیس سلینڈر اور زائد طلبہ بٹھانے پر پابندی عائدپاکستان میں سونے کی قیمتوں میں دو ہزار چار سو روپے فی تولہ اضافہیورپی ممالک میں سپر مارکیٹس کے فریزر سائبر حملے کی زد میںسندھ حکومت کا اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہافغان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لیپاکستان میں پہلی بار کلر گریڈنگ کی جدید تربیت دینے کا فیصلہانسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی دلہن لاہور پہنچ گئیچائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈارلاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹکراچی میں غیرت کے نام پر شوہر اور بھائی کی فائرنگ سے بیوی اور اس کا دوست قتل
دنیا

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شہری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے جانی نقصان ہوا۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں جاری کارروائیوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ ترین کارروائیاں غزہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

غزہ شہر میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں ایک شہری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو تل الہوا کے علاقے میں الخور چوک کے قریب موجود تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک فرد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر پانچ شہادتیں ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم دیگر مقامات پر ہونے والے جانی نقصان کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز خان یونس کے علاقے المواصی میں ڈرون حملے کے دوران پانچ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے جن میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ اسی طرح غزہ سٹی کے ریمال محلے میں ایک اور ڈرون حملے میں چار سالہ بچے سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے تھے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ان تمام حملوں کو سوچی سمجھی کارروائیاں اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تنظیم کا بیان میں کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو نشانہ بنانے کا مقصد علاقے میں بحالی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا اور بدامنی پھیلانا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں