مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
امریکی وسطی مدتی انتخابات، کانگریس میں اکثریت کا فیصلہ کن مرحلہمریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو 5 ارب روپے کا ہتکِ عزت کا نوٹسبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہیدامریکی وسطی مدتی انتخابات میں خلاء سے بھی ووٹ کاسٹ کیے گئےنیوزی لینڈ کے اوپنر ڈی ون کون وے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہرپی سی بی کا مرکزی کنٹریکٹ تنخواہوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہڈسکہ میں شادی کی تقریب میں بھگدڑ کا واقعہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ان سر محمود کو حفاظتی ضمانت دے دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں برس کے آخر میں اسرائیل کو امداد بند کرنے کا اعلانامریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی سالانہ چار ارب ڈالر امداد بند کر دے گاامریکہ میں وسطی مدتی انتخابات، کانگریس کے کنٹرول کا فیصلہ آجسپین: دورانِ میچ گول کیپر سے تصادم کے بعد ٹینریف کا فٹبالر جاں بحقورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز: جوش کیر اور سبسٹین سا وے مومنٹ آف دی ایئر کے لیے نامزدامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ فی الحال دور کی بات ہےمیل نیا ٹرمپ روس اور یوکرین کے نمائندوں کی میزبانی وائٹ ہاؤس میں کریں گیسکیورٹی خدشات اور حملوں کے باعث 2027 کا ایشیائی کپ ملتویعطا تارڑ اور سعودی سفیر کی ملاقات، سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے متعارف کرانے پر اتفاقپٹرولیم ڈیلرز کا ریفائنریوں کے منافع کا فارنسک آڈٹ کرانے کا مطالبہشکاگو بیئرز نے شاندار کارکردگی سے سیٹل سیہاکس کو شکست دیشاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 665 کروڑ روپے کما لیےدنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اے
پاکستان

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبے کے مختلف اضلاع، ریجنز اور سنٹرل پولیس آفس میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے افسران تعینات کر دیے۔

خیبر پختونخوا پولیس میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے تحت صوبے کے مختلف ریجنز، ضلعی پولیس اور سنٹرل پولیس آفس میں افسران کی ذمہ داریوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، جبکہ بعض افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فصیح الدین کو آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا کے عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ لیفٹیننٹ (ر) ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ہمایوں مسعود سندھو کو ڈی آئی جی لیگل خیبر پختونخوا کے عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاکر حسین داوڑ کو ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے سے تبدیل کرکے آر پی او کوہاٹ ریجن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ زاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ ریجن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ضلعی پولیس میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عمران خان کو ڈی پی او کرک کے عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ نیاز محمد کو ایس پی انویسٹی گیشن کوہاٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او کرک تعینات کر دیا گیا ہے۔

محمد اظہر کو ڈی پی او مانسہرہ کے عہدے سے تبدیل کرکے اے آئی جی آپریشنز، سنٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے، جبکہ محمد وقاص خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی سینٹرل مردان و مہمند کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او مانسہرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

سوات میں محمد جمیل اختر کو ایس پی انویسٹی گیشن سوات کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او سوات تعینات کیا گیا ہے، جبکہ مشتاق احمد کو ڈی پی او سوات کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں شفیع اللہ کو ڈی پی او ہری پور کے عہدے سے تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تیمور خان کو اے آئی جی آپریشنز، سنٹرل پولیس آفس کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او ہری پور تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ان انتظامی تبدیلیوں کے ذریعے صوبے کے مختلف پولیس ریجنز، اضلاع اور مرکزی دفتر میں افسران کی نئی ذمہ داریاں متعین کر دی گئی ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں