مواد پر جائیں
منگل، 3 نومبر 2026 23 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، چار پولیو ورکرز اغواشمالی کوریا نے بائنس ہیکنگ میں ملوث ہونے کا امریکی الزام مسترد کر دیاایڈرین ہیملٹن مانس نے پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیںساؤتھ ایشین فٹ بال چیمپئن شپ: پاکستانی کوچ نے سیمی فائنل تک رسائی کا ہدف مقرر کر لیاامریکہ نے روانڈا اور ساؤتھ افریقہ کو ایگوآ سے نکالنے کا اعلان کیاایپل اور گوگل ایپ اسٹورز پر جنسی و پُرتشدد ڈیپ فیک اے آئی ایپس کا انکشافمظفرگڑھ: وراثتی زمین کے تنازع پر بھائی نے حاملہ بہن کو قتل کردیاپاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں نئے عہدے داروں کا انتخابلاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کی بیٹیوں سے ملاقات کروانے کا حکمفِیفا نے زوریخ میں کونسل اراکین کو ورلڈ کپ سیل‑آف دستاویزات تک محدود رسائی دیامریکی عدالت نے ایف بی آئی کے سابق اعلیٰ حکام کے خلاف کیس خارج کر دیامشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان میں آرامکو کے پیٹرول پمپس پر فروخت معطللاہور کے چلڈرن اسپتال میں چوہوں کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ کا وضاحتی موقف سامنے آ گیاسانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقررصادق محمد نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کر دییوکرین اور روس میں ایئر الرٹ ایپس ہیک، جعلی ایٹمی و کیمیائی وارننگز جاریاسکردو: میاں، بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارلاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی، ایک ملزم گرفتاربھارتی ٹی وی اداکار انوج ٹھاکر 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئےامریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایران کا طویل اور سخت ردعمل کا انتباہ
پاکستان

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر مریم نواز برہم، پولیس افسران کو چار ہفتوں کی مہلت

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کر دیے۔

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر مریم نواز برہم، پولیس افسران کو چار ہفتوں کی مہلت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں جرائم کی روک تھام، پولیس کی کارکردگی اور ٹریفک مینجمنٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ آئی جی پنجاب نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس افسران کو واضح طور پر ہدایت کی کہ چار ہفتوں کے اندر امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری لائی جائے۔

مریم نواز شریف نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر بہتری نہ آئی تو متعلقہ پولیس افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں کمی کا رجحان ہے، جس میں لاہور میں 41 فیصد اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع، بالخصوص صوبائی سرحدی علاقوں سے گندم کی اسمگلنگ روکنے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور اسلحے کی برآمدگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

پولیس میں انسدادِ رشوت ستانی مہم تیز کرنے اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔ مریم نواز شریف نے ٹریفک مینجمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اوور اسپیڈنگ کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے صوبہ بھر میں پولیس پٹرولنگ بڑھانے، لاہور میں ڈولفن فورس کو پٹرولنگ کے لیے موٹر سائیکلیں اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کرنے، جبکہ کیمرے والی عینکوں سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مریم نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام آر پی اوز کو ہر قسم کے جرائم کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے اور متعلقہ ڈی پی اوز کی کارکردگی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو معافی دی جائے گی۔ انہوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں کرنے، جرائم کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس توڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے پولیس افسران کو تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے خود ملاقات کرنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے مجوزہ دھرنے کے دوران بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر آر ایم سی کو سراہا اور دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جاں بحق پولیس افسران کے اہلِ خانہ کو تاحیات تنخواہ اور مالی پیکیج دینے کی ہدایت کی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں