مرید کے کے علاقے چک 34 میں گھریلو تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نشے کے عادی شوہر نے اپنے بچوں کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا، واقعے میں روبینہ شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم صابر آئس کے نشے کا عادی ہے جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
متاثرہ خاتون کی بیٹی علیزہ نے بتایا کہ والد نے اس کی آنکھوں کے سامنے والدہ پر حملہ کیا، اس نے والد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم چھری لے کر اس کے پیچھے بھی دوڑ پڑا۔
علیزہ کے مطابق اس نے اپنے دونوں چھوٹے بھائیوں سمیت بھاگ کر جان بچائی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے لاہور منتقل کر دیا۔


اپنی رائے دیں