مواد پر جائیں
منگل 29، جمادی الاول 1448ھ 10، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقلسعودی عرب: ریاض کی جانب داغے گئے حوثی میزائل فضا میں تباہبہن کے علاج اور آخری رسومات میں تعاون پر اداکارہ میرا کا مریم نواز سے اظہارِ تشکرراولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر، سری لنکا کی مشکلاتکابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے: نیسپاک، ہیسکو اور سیپکو کے بورڈز کی تشکیلِ نو کی منظوریجنوبی ایشیا میں نوجوان اور کام کرنے کی عمر کی بڑی آبادی سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے مواقع تیزی سے محدود ہو رہے ہیں: عالمی بینکنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ میں دھماکے پر اظہارِ افسوسعالمی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کے نرخوں میں نمایاں کمیراولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 9 وکٹوں پر اننگز ڈیکلیئر کر دیپاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاپاکستان ریلوے کی جون 2027 تک 36 غیر فعال انجن بحال کرنے کی منصوبہ بندیاسلام آباد: ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کو مفت ویکسین کی فراہمی جاریویکسین خریداری میں کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، وفاقی وزیر صحتپاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاقامریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات چوریپاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈاران وڈ یا کے سی ای او جینسن ہوانگ کے خلاف ایف بی آئی کی تحقیقات کا آغازچین کا پاکستان کے ساتھ خلائی شعبے سمیت مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے کا عزمایران سے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے طیارے منتقلبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ
صحت

بہن کے علاج اور آخری رسومات میں تعاون پر اداکارہ میرا کا مریم نواز سے اظہارِ تشکر

پاکستانی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میری بہن کے علاج کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

بہن کے علاج اور آخری رسومات میں تعاون پر اداکارہ میرا کا مریم نواز سے اظہارِ تشکر

پاکستانی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میری بہن کے علاج کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ اداکارہ کے مطابق میری بہن دنیا میں نہیں رہی، لیکن مریم نواز کی نیکی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی مدد کو ہمارا خاندان کبھی فراموش نہیں کرے گا، اللّٰہ تعالیٰ انہیں مخلوقِ خدا کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے میری بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے لیے انتظامات کروائے، ان کے تعاون سے میری مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ میرا نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مریم نواز کو اس نیکی کا بہترین اجر عطاء فرمائے، آمین۔

اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کے علاج اور لندن میں تدفین کے انتظامات میں تعاون کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میرا کی بہن طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور بیماری سے لڑتے ہوئے لندن میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مرحوم بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔ اپنی پوسٹ میں میرا نے لکھا کہ وہ مریم نواز شریف کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی بہن کے علاج معالجے میں مدد فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی بہن اب اس دنیا میں نہیں رہیں، لیکن مشکل وقت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کی جانے والی مدد اور نیکی کو ان کا خاندان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے بھی رابطہ کیا تاکہ ان کی بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے انتظامات میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

میرا کے مطابق وزیراعلیٰ کی کوششوں اور تعاون سے ان کی مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں اسی طرح انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور اس نیکی کا اجر عطا فرمائے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

صحت کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں