مواد پر جائیں
منگل 29، جمادی الاول 1448ھ 10، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقلسعودی عرب: ریاض کی جانب داغے گئے حوثی میزائل فضا میں تباہراولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر، سری لنکا کی مشکلاتکابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے: نیسپاک، ہیسکو اور سیپکو کے بورڈز کی تشکیلِ نو کی منظوریجنوبی ایشیا میں نوجوان اور کام کرنے کی عمر کی بڑی آبادی سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے مواقع تیزی سے محدود ہو رہے ہیں: عالمی بینکنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ میں دھماکے پر اظہارِ افسوسعالمی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کے نرخوں میں نمایاں کمیراولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 9 وکٹوں پر اننگز ڈیکلیئر کر دیپاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاپاکستان ریلوے کی جون 2027 تک 36 غیر فعال انجن بحال کرنے کی منصوبہ بندیاسلام آباد: ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کو مفت ویکسین کی فراہمی جاریویکسین خریداری میں کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، وفاقی وزیر صحتپاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاقامریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات چوریپاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈاران وڈ یا کے سی ای او جینسن ہوانگ کے خلاف ایف بی آئی کی تحقیقات کا آغازچین کا پاکستان کے ساتھ خلائی شعبے سمیت مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے کا عزمایران سے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے طیارے منتقلبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم معاہدہ
دنیا

ترکیہ میں کوپ 31 کانفرنس کا آغاز، موسمیاتی وعدوں کو عملی شکل دینے پر زور

اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں 200 ممالک کے نمائندے شریک ہیں، کانفرنس 20 نومبر تک جاری رہے گی۔

ترکیہ میں کوپ 31 کانفرنس کا آغاز، موسمیاتی وعدوں کو عملی شکل دینے پر زور

ترکیہ کے ساحلی شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اہم ترین کانفرنس 'کوپ 31' کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس عالمی اجلاس میں دنیا بھر کے 200 ممالک کے نمائندے اور ماحولیاتی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، جو ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات پر غور کریں گے۔ یہ کانفرنس 20 نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران مختلف سیشنز میں اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہ سائمن سٹیل نے دنیا کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اب تک کی گئی عالمی کوششیں نہ تو کافی ہیں اور نہ ہی منصفانہ، جس کی وجہ سے زمین پر موسمیاتی اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

سائمن سٹیل نے زور دیا کہ ممالک کو صرف اہداف کے تعین تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ایسے عملی حل تلاش کرنے ہوں گے جن کے مثبت اثرات زمینی سطح پر دکھائی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کوپ کانفرنس تمام مسائل کا فوری حل نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایک اجلاس سائنسی حقائق اور زمینی صورتحال کے درمیان موجود خلیج کو ختم کر سکتا ہے۔

دیگر بڑی موسمیاتی کانفرنسوں کے برعکس، جن میں اکثر کسی ایک اہم معاہدے پر توجہ مرکوز ہوتی ہے، کوپ 31 کا بنیادی مقصد پہلے سے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دینا ہے۔ اس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ کاغذوں پر موجود اہداف کو زمینی سطح پر نافذ کیا جائے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکا جا سکے۔

ترکیہ کے وزیر ماحولیات مرات کو روم نے باضابطہ طور پر کوپ 31 کی صدارت سنبھال لی ہے۔ ان کے ساتھ آسٹریلیا کے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و توانائی کرس بوون مشترکہ صدارت کے غیر معمولی انتظام کے تحت مذاکرات کی نگرانی کریں گے، جس پر گزشتہ سال کوپ 30 کے دوران اتفاق کیا گیا تھا۔

مرات کو روم نے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیصلے ایسے ہونے چاہئیں جو کسانوں کی زمینوں، کارخانوں اور شہروں کے بنیادی ڈھانچے میں واضح بہتری لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان فیصلوں کا اثر عام شہریوں کو توانائی کے بلوں میں ریلیف کی صورت میں محسوس ہونا چاہیے۔

آسٹریلیا کے وزیر کرس بوون نے اعلان کیا ہے کہ کانفرنس کے اختتام کا انتظار کیے بغیر صدارت کی جانب سے ایک فیصلہ مسودہ کانفرنس کے دوران ہی پیش کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد موسمیاتی اقدامات میں تیزی لانا ہے، تاہم اس فیصلے کے دائرہ کار اور اہمیت کے حوالے سے مختلف ممالک کے درمیان تاحال اختلافات پائے جاتے ہیں۔

کرس بوون نے تسلیم کیا کہ ممالک کے درمیان اختلافات موجود ہیں، تاہم ان اختلافات کو کم کرتے ہوئے اتفاق رائے کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ موثر اور نتیجہ خیز فیصلہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدارت کی جانب سے تیار کردہ حکمت عملی کا مقصد مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا ہے۔

کانفرنس میں موسمیاتی مالی معاونت کا معاملہ سب سے اہم اور مشکل ترین قرار دیا جا رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کا مطالبہ ہے کہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مطابقت پیدا کرنے اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے مالی وسائل تک فوری اور آسان رسائی دی جائے۔

کانفرنس کے دوران پیر کو خوراک، زراعت اور صحت کا دن بھی منایا گیا، جس میں انسانی صحت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی ایک بڑی آبادی یعنی 3.3 سے 3.6 بلین افراد ایسے علاقوں میں مقیم ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید خطرات کی زد میں ہیں۔

شدید گرمی، سیلاب اور موسم کے بدلتے ہوئے انداز انسانی زندگیوں کے ساتھ ساتھ عالمی صحت کے نظام پر بھی شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس تناظر میں صحت کو کوپ 31 کے ایکشن ایجنڈے کے 10 ترجیحی شعبوں میں شامل کیا گیا ہے اور بیلیم ہیلتھ ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صحت کے شعبے میں موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 'انطالیہ اقدام' کے نام سے ایک نیا پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام صحت کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے میں مدد فراہم کرے گا۔

عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں زراعت اور خوراک کے شعبے کا حصہ تقریباً ایک تہائی ہے، جبکہ یہ شعبہ خود بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید متاثر ہو رہا ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، خشک سالی اور سیلاب فصلوں اور لاکھوں کسانوں کے روزگار کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں