مواد پر جائیں
منگل 29، جمادی الاول 1448ھ 10، نومبر 2026ء آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقلسعودی عرب: ریاض کی جانب داغے گئے حوثی میزائل فضا میں تباہراولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر، سری لنکا کی مشکلاتکابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے: نیسپاک، ہیسکو اور سیپکو کے بورڈز کی تشکیلِ نو کی منظوریجنوبی ایشیا میں نوجوان اور کام کرنے کی عمر کی بڑی آبادی سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے مواقع تیزی سے محدود ہو رہے ہیں: عالمی بینکنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ میں دھماکے پر اظہارِ افسوسعالمی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کے نرخوں میں نمایاں کمیراولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 9 وکٹوں پر اننگز ڈیکلیئر کر دیپاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاپاکستان ریلوے کی جون 2027 تک 36 غیر فعال انجن بحال کرنے کی منصوبہ بندیاسلام آباد: ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کو مفت ویکسین کی فراہمی جاریویکسین خریداری میں کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، وفاقی وزیر صحتپاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاقامریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات چوریپاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈاران وڈ یا کے سی ای او جینسن ہوانگ کے خلاف ایف بی آئی کی تحقیقات کا آغازچین کا پاکستان کے ساتھ خلائی شعبے سمیت مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے کا عزمایران سے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے طیارے منتقلبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم معاہدہ
کاروبار

جنوبی ایشیا میں نوجوان اور کام کرنے کی عمر کی بڑی آبادی سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے مواقع تیزی سے محدود ہو رہے ہیں: عالمی بینک

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق خطے میں کام کرنے کی عمر کی آبادی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے گی اور آبادی کے عمر رسیدہ ہونے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

جنوبی ایشیا میں نوجوان اور کام کرنے کی عمر کی بڑی آبادی سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے مواقع تیزی سے محدود ہو رہے ہیں: عالمی بینک

عالمی بینک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں نوجوان اور کام کرنے کی عمر کی بڑی آبادی سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے مواقع تیزی سے محدود ہو رہے ہیں اور خطے کی آبادی تیزی سے عمر رسیدہ ہونے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آئندہ ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جنوبی ایشیا کی کام کرنے کی عمر کی آبادی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے گی جبکہ 2049 تک خطے کی 14 فیصد آبادی کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہو جائے گی۔

جنوبی ایشیا میں آبادیاتی تبدیلی۔ ترقی کے لیے موافق حالات سے بڑھتے ہوئے چیلنجز تک کے نام سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں اس وقت کام کرنے کی عمر کے افراد کی تعداد 1.17 ارب ہے جو خطے کے لیے ایک بڑا معاشی موقع ہے، تاہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

سال 2000 سے کام کرنے کی بہترین عمر کے بالغ افراد کے تناسب میں اضافے نے جنوبی ایشیا کی مجموعی قومی پیداوار میں سالانہ 0.4 فیصد اضافے اور محنت کی پیداواری صلاحیت میں سالانہ 1.1 فیصد بہتری میں مدد فراہم کی ہے تاہم خطہ کی آبادی کے عمر رسیدہ ہونے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ تبدیلی دیگر مساوی ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے اور فی کس آمدنی کی نسبتا کم سطح پر رونما ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوسطا ایک ترقی پذیر معیشت کو عمر رسیدہ آبادی سے بڑی عمر کی آبادی کے مرحلے تک پہنچنے میں 32 سال لگتے ہیں جبکہ جنوبی ایشیا یہ تبدیلی صرف 25 سال میں مکمل کرے گا۔ اس کے نتیجے میں خطے کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عمر رسیدہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے نظام کی تیاری کے لیے نسبتا کم وقت میسر ہوگا۔

عالمی بینک کے مطابق 2050 تک جنوبی ایشیا کی جی ڈی پی کی نمو میں آبادیاتی عوامل کا سالانہ حصہ کم ہو کر صرف 0.1 فیصد رہ جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے کو روزگار کے مواقع کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ جنوبی ایشیا کی کام کرنے کی عمر کی آبادی میں سے صرف 60 فیصد افراد برسرروزگار ہیں جبکہ ملازمت کرنے والے افراد میں سے 88 فیصد غیر رسمی شعبے سے وابستہ ہیں جہاں آمدنی کم اور روزگار کا تحفظ محدود ہوتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صحت کی سہولیات، طویل مدتی نگہداشت اور پنشن کے نظام بھی عمر رسیدہ ہوتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب طور پر تیار نہیں۔ جنوبی ایشیا کی کام کرنے کی عمر کی آبادی میں سے صرف 17 فیصد افراد پنشن اسکیموں میں حصہ لیتے ہیں جبکہ عمر رسیدہ افراد میں سے صرف 10 فیصد کو پنشن کی کوئی سہولت حاصل ہے، جو عالمی سطح پر سب سے کم شرح ہے۔

عالمی بینک نے جنوبی ایشیائی ممالک کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے دوہری حکمت عملی اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے تحت زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل روزگار کے مواقع پیدا کرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مالی وسائل تک رسائی بہتر بنانے، کاروباری ضوابط آسان کرنے، صحت، تعلیم اور فنی مہارتوں کے معیار کو بہتر بنانے اور خواتین کی ملازمت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کاروبار کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں