دنیا
صفحہ اول ←
یمن کے حوثی گروپ کی مدینہ منورہ پر میزائل حملے کی سخت تردید
سعودی اتحاد کی جانب سے کروز میزائل فضا میں تباہ کرنے کے دعوے کے بعد حوثیوں نے اسے کھلا جھوٹ قرار دے دیا۔

سعودی عرب پر حملے عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہیں، آئی ایم ایف کا انتباہ
عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یمنی حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنانے میں مصروف
ایک امریکی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا چینی ساختہ پرزوں کا استعمال کرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری کر رہی ہے۔

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران اپنے جائز مطالبات کے حصول تک امریکا کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

بھارت: کولکتہ میں مسلمانوں کی پانی کی فراہمی بند، اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے جیوتی نگر میں سیاسی انتقام کے تحت مسلم آبادی کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے۔

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، خانہ کعبہ میں روح پرور مناظر
مسجد الحرام میں زائرین بارش کے دوران بھی طوافِ کعبہ میں مصروف رہے، مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا۔

امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ کی پیش گوئیوں کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک موقف اپنا لیا۔

ایران نے اپنے دفاعی نظام کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر لیا، پاسدارانِ انقلاب
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایران کسی بھی امریکی زمینی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی جنرل
ایرانی فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ملکی دفاعی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر لیا گیا ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے اور فضائی دفاعی نظام کی فراہمی تیز کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج میں جاسوسی کرنے والے بدو کو ساڑھے 24 سال قید کی سزا
اسرائیلی عدالت نے مجاہدین بریگیڈز کے لیے معلومات فراہم کرنے اور فوجی سازوسامان چوری کرنے کے جرم میں شہادہ ابو القیعان کو سزا سنا دی۔

اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کا نیتن یاہو کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
شن بیت کے سابق سربراہ رونن بار نے وزیراعظم پر جھوٹے الزامات لگا کر ساکھ متاثر کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

یمن کا حوثی باغیوں کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا معاملہ چین کے سامنے اٹھا دیا
یمنی حکومت نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ہتھیاروں کی تیاری میں چینی پرزوں کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کی جائیں۔

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کے لیے 3.2 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
یورپی کمیشن نے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور عسکری ضروریات پوری کرنے کے لیے اربوں یورو کے فنڈز فراہم کر دیے۔
