مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
کیشا لانس باٹمز امریکی ریاست جارجیا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخبامریکی انتخابات: ڈیموکریٹک امیدواروں نے جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں نشستیں جیت لیںلیگ آف لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ: انوکٹس گیمنگ سیمی فائنل میں پہنچ گئییورپ میں پروازوں اور بحری جہاز کو بم کی دھمکیاں، تمام الرٹ جھوٹے نکلےچیمپئنز لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ کی روما کے خلاف شاندار کم بیک فتحچیمپیئنز لیگ: بارسلونا کی ایستون ولا کے خلاف 0-3 سے شاندار کامیابینیویارک جائنٹس اور کارنر بیک گریگ نیوسم کے درمیان 46 ملین ڈالر کا معاہدہملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں روسی حریف کو شکست دے دیامریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ملک بھر میں ایک ہزار الیکشن مانیٹرز تعیناتامریکی وسطی مدتی انتخابات، کانگریس میں اکثریت کا فیصلہ کن مرحلہمریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو 5 ارب روپے کا ہتکِ عزت کا نوٹسبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہیدامریکی وسطی مدتی انتخابات میں خلاء سے بھی ووٹ کاسٹ کیے گئےنیوزی لینڈ کے اوپنر ڈی ون کون وے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہرپی سی بی کا مرکزی کنٹریکٹ تنخواہوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہڈسکہ میں شادی کی تقریب میں بھگدڑ کا واقعہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ان سر محمود کو حفاظتی ضمانت دے دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں برس کے آخر میں اسرائیل کو امداد بند کرنے کا اعلانامریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی سالانہ چار ارب ڈالر امداد بند کر دے گاامریکہ میں وسطی مدتی انتخابات، کانگریس کے کنٹرول کا فیصلہ آجسپین: دورانِ میچ گول کیپر سے تصادم کے بعد ٹینریف کا فٹبالر جاں بحق
پاکستان

ایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت لائیں گے، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی ہوگی: علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں پیٹرول کی طرح مکمل شفافیت لائی جائے گی۔

ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے واضح کیا کہ ملک میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت ساڑھے چھ سے سات ہزار ٹن ہے، جس میں سے دو سے ڈھائی ہزار ٹن مقامی پیداوار ہے جبکہ باقی مقدار بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو کے درمیان ہونی چاہیے، تاہم کچھ عناصر اسٹے آرڈر لے کر عوام کا خون چوس رہے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ اور مقامی قیمتوں کے درمیان 30 ارب روپے کا فرق ہے اور حکومت ان عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہے جن کے پاس لائسنس موجود ہیں لیکن وہ ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق زیر التواء عدالتی کیسز میں اسٹے آرڈر ختم کرائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور قیمتوں میں بہتری آئے۔

انہوں نے قطر کے ساتھ گیس کی فراہمی کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہرمز کی صورتحال کے باوجود قطر نے ہمیں 12 سے 13 ڈالر پر گیس فراہم کی ہے۔

سردیوں کے موسم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نومبر سے فروری تک گیس کی فراہمی کے لیے خصوصی حکمت عملی بنائی گئی ہے تاکہ عوام کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پنجاب میں سردیوں کے دوران گیس کی طلب ایک ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، تاہم حکومت نے فیول سبسڈی کے لیے بجٹ مختص کر رکھا ہے جس میں کافی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور حکومت خود ایل پی جی درآمد کر کے سسٹم میں شامل کرے گی تاکہ سپلائی چین کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ستمبر تک متعلقہ افراد کو وارننگ دی گئی تھی اور اب بھی گزارش ہے کہ وہ جائز قیمت پر ایل پی جی فراہم کریں، بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیر پیٹرولیم نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ کی کاوشوں میں کامیابی عطا کرے کیونکہ وہیں سے ہی توانائی کے مسائل کا مستقل اور پائیدار حل نکلے گا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

پاکستان کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں