مواد پر جائیں
بدھ، 4 نومبر 2026 24 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
تازہ
چیمپئنز لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ کی روما کے خلاف شاندار کم بیک فتحچیمپیئنز لیگ: بارسلونا کی ایستون ولا کے خلاف 0-3 سے شاندار کامیابینیویارک جائنٹس اور کارنر بیک گریگ نیوسم کے درمیان 46 ملین ڈالر کا معاہدہملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں روسی حریف کو شکست دے دیامریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ملک بھر میں ایک ہزار الیکشن مانیٹرز تعیناتامریکی وسطی مدتی انتخابات، کانگریس میں اکثریت کا فیصلہ کن مرحلہمریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو 5 ارب روپے کا ہتکِ عزت کا نوٹسبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہیدامریکی وسطی مدتی انتخابات میں خلاء سے بھی ووٹ کاسٹ کیے گئےنیوزی لینڈ کے اوپنر ڈی ون کون وے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہرپی سی بی کا مرکزی کنٹریکٹ تنخواہوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہڈسکہ میں شادی کی تقریب میں بھگدڑ کا واقعہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ان سر محمود کو حفاظتی ضمانت دے دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں برس کے آخر میں اسرائیل کو امداد بند کرنے کا اعلانامریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی سالانہ چار ارب ڈالر امداد بند کر دے گاامریکہ میں وسطی مدتی انتخابات، کانگریس کے کنٹرول کا فیصلہ آجسپین: دورانِ میچ گول کیپر سے تصادم کے بعد ٹینریف کا فٹبالر جاں بحقورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز: جوش کیر اور سبسٹین سا وے مومنٹ آف دی ایئر کے لیے نامزدامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ فی الحال دور کی بات ہےمیل نیا ٹرمپ روس اور یوکرین کے نمائندوں کی میزبانی وائٹ ہاؤس میں کریں گیسکیورٹی خدشات اور حملوں کے باعث 2027 کا ایشیائی کپ ملتوی
شوبز

سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو وائرل، مشہور انداز کی نقل

کینیڈا میں ہونے والی تقریب کے دوران آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے دو سالہ بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

معروف آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے دو سالہ چھوٹے بھائی شبھ دیپ سنگھ سدھو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے بڑے بھائی کے مخصوص اور مشہور انداز کی نقل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ دلچسپ منظر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسکوٹیا بینک ایرینا میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران سامنے آیا، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

یہ تقریب سدھو موسے والا کے ہولوگرام ورلڈ ٹور کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی، جس کا آغاز ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کے عنوان سے کیا گیا تھا اور اس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران چھوٹے شبھ دیپ سنگھ سدھو نے اسٹیج پر اپنے بڑے بھائی کا روایتی اور مشہور انداز اپناتے ہوئے اپنی ران پر ہاتھ مار کر ’تھاپی‘ لگائی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

اس جذباتی موقع پر گلوکار کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور بھی اسٹیج پر موجود تھے، جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور اپنے چھوٹے بیٹے کے اس انداز کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

تقریب کے دوران ہولوگرام ٹیکنالوجی، تھری ڈی عکس بندی، خصوصی بصری اثرات اور گلوکار کی اصل آواز کا استعمال کرتے ہوئے ایسا ماحول پیدا کیا گیا جیسے سدھو موسے والا خود اسٹیج پر موجود ہوں۔

ٹورنٹو کے اس بڑے ایرینا میں موجود شائقین موسیقی نے اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے ہر دلعزیز فنکار کو اسٹیج پر موجود محسوس کیا، جس سے پورا ماحول انتہائی جذباتی اور یادگار بن گیا۔

تقریب کے دوران سدھو موسے والا کے انتہائی مقبول گانے ’295‘ کی نئی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں گلوکار کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزرے پرانی لمحات اور ویڈیوز کو شامل کیا گیا تھا۔

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا اصل نام بھی شبھ دیپ سنگھ سدھو تھا، جو انتیس مئی دو ہزار بائیس کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں پیش آنے والے ایک فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ان کی اس اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو شدید صدمے سے دوچار کیا تھا اور ان کے مداح آج بھی ان کے چاہنے اور یاد کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں۔

سدھو موسے والا گیارہ جون سنہ انیس سو ترانوے میں ضلع مانسا کے گاؤں موسا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجابی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز اور گائکی کی بدولت عالمی سطح پر بے پناہ شہرت حاصل کی۔

گلوکار کی المناک موت کے طویل عرصے بعد سترہ مارچ دو ہزار چوبیس کو ان کے والدین کے ہاں ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی، جن کا نام بھی اپنے آنجہانی بڑے بھائی کی نسبت سے شبھ دیپ سنگھ سدھو رکھا گیا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

شوبز کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں