جدہ: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن جدہ نے احتیاطی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر جدہ اور رابغ کے تمام اسکولوں میں اتوار یکم نومبر سے جمعرات تک آن لائن تعلیم (ریموٹ لرننگ) کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریاض میں ایک ماہ سے جاری آن لائن کلاسز میں جمعرات تک توسیع کی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو رات گئے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا کہ تمام طلبہ کے ساتھ اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے تدریسی عمل مدرستی پلیٹ فارم اور دیگر منظور شدہ تعلیمی پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طائف میں بھی محکمہ تعلیم نے اتوار یکم نومبر سے جمعرات تک اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا ہے۔
جدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے بعد پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب اور دیگر اسکولوں نے رات گئے تمام طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ریموٹ لرننگ کے پیغامات ارسال کر دیے۔



اپنی رائے دیں