مواد پر جائیں
منگل، 3 نومبر 2026 23 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، چار پولیو ورکرز اغوااپ ڈیٹ: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پی بی اے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادمظفرگڑھ: وراثتی زمین کے تنازع پر بھائی نے حاملہ بہن کو قتل کردیاپاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں نئے عہدے داروں کا انتخابلاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کی بیٹیوں سے ملاقات کروانے کا حکمفِیفا نے زوریخ میں کونسل اراکین کو ورلڈ کپ سیل‑آف دستاویزات تک محدود رسائی دیامریکی عدالت نے ایف بی آئی کے سابق اعلیٰ حکام کے خلاف کیس خارج کر دیامشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان میں آرامکو کے پیٹرول پمپس پر فروخت معطللاہور کے چلڈرن اسپتال میں چوہوں کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ کا وضاحتی موقف سامنے آ گیاسانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقررصادق محمد نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کر دییوکرین اور روس میں ایئر الرٹ ایپس ہیک، جعلی ایٹمی و کیمیائی وارننگز جاریاسکردو: میاں، بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارلاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی، ایک ملزم گرفتاربھارتی ٹی وی اداکار انوج ٹھاکر 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئےامریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایران کا طویل اور سخت ردعمل کا انتباہآسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیاآئرش ویمن کرکٹر ربیکا اسٹوکیل نے ڈوپنگ ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیاسائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں، ناقص سیکیورٹی وجوہات ہیں: بلال بن ثاقبکراچی میں اسکول وینز میں گیس سلینڈر اور زائد طلبہ بٹھانے پر پابندی عائد
دنیا

امریکی عدالت نے ایف بی آئی کے سابق اعلیٰ حکام کے خلاف کیس خارج کر دیا

جج ضیا فاروقی نے کیس میں ناکافی شواہد اور تفتیش کے سیاسی رنگ پر گہرے خدشات کا اظہار کیا۔

امریکی عدالت نے ایف بی آئی کے سابق اعلیٰ حکام کے خلاف کیس خارج کر دیا

امریکی وفاقی عدالت نے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے دو سابق سینئر حکام کے خلاف فوجداری مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ ان سابق اہلکاروں پر کانگریس کے سامنے سابق صدر جو بائڈن کے بیٹے ہنٹر بائڈن کے کیس کے حوالے سے غلط بیانی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پیر کے روز امریکی مجسٹریٹ جج ضیا فاروقی نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ انصاف کی ہدایات کے تحت کام کرنے والے استغاثہ کے پاس کیس کو آگے بڑھانے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں تھے۔ انہوں نے قرار دیا کہ یہ تفتیش جلد بازی میں کی گئی، اسے سیاسی رنگ دیا گیا اور یہ سنگین نوعیت کی غلطیوں کا شکار رہی۔

جج ضیا فاروقی نے عدالت میں ریمارکس دیے کہ اس صورتحال کو سیاسی انتقام یا اداروں کے غلط استعمال کے علاوہ کسی اور نام سے نہیں پکارا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آنکھیں بند کر کے حالات سے غافل نہیں رہ سکتے اور نہ ہی اس بات کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔

مقدمے کے ریکارڈ کے مطابق سابق حکام نکی فلورس اور بریڈلی بیناویڈس پر الزام تھا کہ انہوں نے سنہ دو ہزار تئیس میں کانگریس کو ایک لیپ ٹاپ کے معاملے پر گمراہ کیا تھا۔ محکمہ انصاف کے مطابق یہ لیپ ٹاپ سنہ دو ہزار انیس میں ڈی لا ویئر کی ایک دکان پر جمع کروایا گیا تھا۔

ایک تفتیشی ایف بی آئی ایجنٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ نکی فلورس اور بریڈلی بیناویڈس کے خلاف تحقیقات کا آغاز گزشتہ سال جولائی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

اس مقدمے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی ان پرانی شکایات کو تازہ کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بائڈن خاندان سے جڑی اہم اور نقصان دہ معلومات کو سنہ دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے دوران چھپایا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اگرچہ محکمہ انصاف کے پاس اب بھی گرینڈ جیوری کے ذریعے سابق اہلکاروں کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کا موقع موجود ہے، تاہم اس ابتدائی فیصلے سے استغاثہ کے مقدمے کو شدید دھچکا لگا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہونے والی ابتدائی سماعت کے دوران جج نے نشاندہی کی تھی کہ محکمہ انصاف نے قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ استغاثہ نے عدالت کی پیشگی منظوری کے بغیر مقدمے میں ایک اضافی دفعہ کے ساتھ ترمیم شدہ شکایت داخل کی، جو انہوں نے اپنے کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

اس موضوع پر مزید خبریں

دنیا کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں