بھارتی گلوکار و موسیقار ہمیش ریشمیا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بین الاقوامی البم کے لیے 15 انگریزی گانے خود لکھے، گائے اور کمپوز کیے ہیں۔
ہمیش ریشمیا کا کہنا ہے کہ یہ گانے خالصتاً عالمی سامعین کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور وہ اپنی مصروفیات سے فارغ ہوتے ہی انہیں بڑے پیمانے پر لانچ کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کوئی چھوٹا پروجیکٹ نہیں بلکہ مکمل طور پر انگریزی موسیقی پر مبنی البم ہے۔
گلوکار نے مزید بتایا کہ وہ بلومبرگ کی دنیا کے ٹاپ پاپ اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اب اپنے البم کو پیش کرنے کے لیے بہترین وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ البم ان کے مداحوں کے لیے ایک نیا اور مختلف تجربہ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ہمیش ریشمیا نے کہا کہ اگر انہیں بین الاقوامی سطح پر کسی کے ساتھ تعاون کا موقع ملا تو وہ گلوکارہ ریحانہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے کیونکہ ان کے خیال میں ان کا ایک گانا ریحانہ کے لیے بالکل موزوں ہے۔



اپنی رائے دیں