مواد پر جائیں
اتوار، 1 نومبر 2026 21 جمادی الاول 1448ھ آخری اپ ڈیٹ:
بریکنگ
پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز پلیٹ ٹائٹل جیت لیااپ ڈیٹ: مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حملوں سے امریکی تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصانالاسکا سینیٹ انتخاب: امیدواروں کے ناموں میں مماثلت پر تنازعہ شدت اختیار کر گیافخر زمان کی سنچری، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاپاکستان آرمی ڈرون ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کرکٹ بورڈ: سینٹرل کنٹریکٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہحکومتی پالیسیوں سے کاٹن اسٹیک ہولڈرز میں مایوسی بڑھ گئی، کاٹن جنرز فورممنڈی بہاؤالدین: انسانی اسمگلنگ میں 16 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتاربیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے جانے والے طلبہ بینک اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کا بین الاقوامی البم کے لیے 15 انگریزی گانے تیار کرنے کا انکشافغزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے، پولیس اہلکاروں سمیت 8 فلسطینی شہیدپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنجلاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمیلاہور ایئرپورٹ: نیدرلینڈز کے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر گرفتارپاکستان میں پولیو کا آٹھواں کیس رپورٹ، انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگیانقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر آئیکت کشمیر کے سپردہاردک پانڈیا نے مسٹر بیسٹ کا بیس بال چیلنج جیت کر ایک لاکھ ڈالر انعام حاصل کر لیاخیبر پختونخوا: مخدوش اسکول عمارتوں سے طلبہ کی فوری منتقلی کا حکمپین پیسیفک اوپن: ڈیانا شنائیڈر نے لیلیٰ فرنینڈس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیاملک بھر میں جعلی فلو ویکسین کی سپلائی کا انکشاف، ڈریپ کا الرٹ جاری
کاروبار

حکومتی پالیسیوں سے کاٹن اسٹیک ہولڈرز میں مایوسی بڑھ گئی، کاٹن جنرز فورم

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر بحران کا شکار ہے جبکہ بھارت نے روئی کی ڈیوٹی فری درآمدات کی مدت بڑھا دی ہے۔

حکومتی پالیسیوں سے کاٹن اسٹیک ہولڈرز میں مایوسی بڑھ گئی، کاٹن جنرز فورم

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے حکومت کی جانب سے کاٹن کے شعبے کے لیے کیے گئے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ، مارک اپ کی بلند شرح اور برآمد کنندگان کے مقابلے میں درآمد کنندگان کو دی جانے والی مراعات نے اسٹیک ہولڈرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

احسان الحق کے مطابق، بھارت نے اپنی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کے لیے روئی کی ڈیوٹی فری درآمدات کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ اس کے برعکس، پاکستان میں کاٹن زونز میں گنے کی کاشت اور نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے کپاس کی فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین کی جانب سے کم قیمت پر فیبرک اور دھاگے کی درآمدات کے باعث مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ٹیرف کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرہ ملز سے شکایات طلب کر لی ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم کے مطابق، پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث گزشتہ ایک سال سے افغانستان سے روئی کی درآمدات بھی معطل ہیں۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ افغانستان اب اپنی روئی ترکی کو برآمد کر رہا ہے جس کی پہلی کھیپ روانہ کی جا چکی ہے۔

مقامی منڈی میں روئی کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافے اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان کے باعث گزشتہ ہفتے نرخوں میں 100 سے 200 روپے فی من کی کمی دیکھی گئی ہے۔ کپاس کی پیداوار کے حتمی اعداد و شمار 3 نومبر کو جاری کیے جائیں گے جس کے بعد مارکیٹ کا واضح رحجان سامنے آئے گا۔

اس موضوع پر مزید خبریں

کاروبار کی تمام خبریں ←

تبصرے

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے بارے میں

باخبر پاکستان، باوقار صحافت

ڈیلی پاکستان آن لائن ایک آزاد اور غیر جانبدار اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی اہم، تازہ ترین اور مستند خبریں لمحہ بہ لمحہ آپ تک پہنچاتا ہے۔ سیاست، کاروبار، کھیل، شوبز، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم موضوعات پر بروقت، درست اور جامع معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہر خبر شائع ہونے سے پہلے معتبر ذرائع سے پرکھی جاتی ہے اور شستہ، رواں اردو میں پیش کی جاتی ہے، تاکہ قارئین تک صرف سچی، واضح اور قابلِ اعتماد خبر پہنچے۔

محمد عمران خان
چیف ایڈیٹرمحمد عمران خان

سینئر صحافی جو کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں۔ ڈیلی پاکستان آن لائن کی ادارتی پالیسی، خبروں کی تصدیق اور معیار ان کی نگرانی میں ہے۔

  • نیوز ڈیسک — قومی، بین الاقوامی، عدالت اور جرم و سزا کی خبریں

ہمیں فالو کریں